جی این این سوشل

پاکستان

داسو اور چلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ لگانے کا فیصلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت داسو،چلاس سیف سٹی پروجیکٹ کے قیام کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

داسو اور چلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ لگانے کا فیصلہ
داسو اور چلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ لگانے کا فیصلہ

حکومت نے داسو اور چلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت داسو،چلاس سیف سٹی پروجیکٹ کے قیام کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی شریک ہوئے۔

ان کے علاوہ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بھی اجلاس میں شرکت کی جب کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹر ی ہوم، ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا اور ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ہزارہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

چینی و غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے داسو،چلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ لگانے کے سلسلے میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامع پلان طلب کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی اور اسے 15 روز میں حتمی سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ داس، چلاس میں سیف سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، داسو، چلاس میں سیف سٹی کا قیام اسلام آباد اور لاہور کی طرح جدید تقاضوں کے مطابق عمل میں لایا جائے گا

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کا مقصد صرف کیمرے لگانا نہیں بلکہ ایسا نظام ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ٹولز سے لیس ہو۔سیف سٹی پروجیکٹ سے اس علاقے کی نگرانی اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس سیف سٹی پروجیکٹ کے سلسلے میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی، واپڈا، خیبر پختونخوا پولیس اور اسلام آباد پولیس ملکر اس سلسلے میں جامع پلان تیار کریں۔

 

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں

مریم نواز چین کے وزراء، اعلی حکام اور ماہرین سے ملاقاتیں کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں، مریم نواز دوست ملک کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔

 بیجنگ ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا،  وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بیجنگ ایئر پورٹ پہنچنے پر گلدستہ پیش کیا گیا۔  وزیر اعلیٰ پنجاب کے استقبال کیلیے کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے 6 اعلیٰ عہدیدار ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ 

جبکہ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے بھی خیر مقدم کیا،   پاکستانی سفارت خانے کے دیگر افسران نے بھی پنجاب کے وفد کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، وزیر زراعت عاشق کرمانی سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دورے کریں گی جبکہ چین کے وزراء، اعلی حکام اور ماہرین سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ چین میں مختلف ملاقاتیں، تقاریب اور کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو چین کی حکمران جماعت کمونسٹ پارٹی آف چائنا کی طرف سے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار

فیصلہ 17 کروڑ امریکی صارفین کے حقوق کے خلاف ہے، ٹک ٹاک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار

 امریکی عدالت نے بھی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پرعائد کردہ پابندی کے قانون کو برقرار رکھا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈسٹرکٹ کولمبیا میں یو ایس کورٹ آف اپیلز کے 3 ججوں پر مشتمل پینل نے قومی سلامتی سے متعلق خدشات کو جواز قرار دیتے ہوئے ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کے قانون کو برقرار رکھا ہے۔
عدالتی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امریکی حکومت کا قانون غیر ملکی کمپنی کے کنٹرول کو نشانہ بناتا ہے جبکہ قانون ٹک ٹاک پر مواد یا تقریر کو نشانہ باننے کے خلاف نہیں۔
امریکی عدالت کے مطابق امریکی حکومت آئین اور قانون قومی سلامتی یقینی بنانے کی ضامن ہے،دوسری جانب ٹک ٹاک نے ٹرائل فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ 17 کروڑ امریکی صارفین کے حقوق کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف امریکا کے ایوان نمائندگان نے 20 اپریل جبکہ سینیٹ نے 24 اپریل کو بل منظور کیا تھاجس کے بعدامریکی صدر جوبائیڈن نے 25 اپریل کو بل پر دستخط کیے، جس کے بعد اسے قانون بنا دیا گیا ۔
خیال رہے کہ اس امریکی قانون کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک امریکا میں کمپنی کو فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،مقررہ مدت میں کمپنی کو فروخت نہ کرنے پر امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان نےسیلاب متاثرین کیلئے امدادی کھیپ ملائیشیابھجوا دی

صوصی طیارہ امدادی سامان لے کر آج اسلام آباد ایئرپورٹ سے  روانہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نےسیلاب متاثرین کیلئے امدادی کھیپ ملائیشیابھجوا دی

وزیر اعظم کی ہدایت پر ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کھیپ کوالالمپور بھجوا دی گئی۔ خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر آج اسلام آباد ایئرپورٹ سے  روانہ ہوا ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے چالیس ٹن امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔ جس میں ادویات ، راشن،خیمے اور کمبل شامل ہیں ۔

امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھی رواں ہفتے ہی بھیجی جائےگی ۔ سیلاب سے ملائیشیا کی نو مشرقی ریاستوں کے اڑتیس اضلاع میں املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔  مختلف ریاستوں میں 9 افراد بھی جان کی بازی ہار گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll