Advertisement

فاسٹ بولر آفریدی نے نائب کپتانی سے انکار کر دیا

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی آفر کی تھی،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 ماہ قبل پر مئی 25 2024، 3:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
فاسٹ بولر آفریدی نے نائب کپتانی سے انکار کر دیا

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی آفر کی تھی تاہم شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کر لی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے لیے پاکستان کی ٹی 20ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے تاحال کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement