- Home
- News
کشکو ل توڑ دیا ہے ، وزیر اعظم کاایس آئی ایف سی اجلاس میں اظہار خیال
وزیر اعظم نے کہا کہ اب تجارتی و معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، دوست ممالک نے بھی ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو سراہا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل کوئی سرخ فیتہ برداشت نہیں
اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں سرمایہ کاری کے اقدامات پر بات چیت کی گئی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر توانائی اویس لغاری اور دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں کو ایس آئی ایف سی میں ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ لے کر چلیں گے ، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے دورہ یو اے ای انتہائی کامیاب رہا، انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے 10 ارب ڈالر یو اے ای قیادت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے مختص کردیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں اور ہم نے کشکول توڑ دیا ہے ، اب تجارتی و معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، دوست ممالک نے بھی ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو سراہا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل کوئی سرخ فیتہ برداشت نہیں۔
واضح رہے کہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی اجلاس میں موجود تھے۔
مریم نواز کی کرسمس پر بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر انتظامیہ اور پولیس کو شاباش
- ایک گھنٹہ قبل
ملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی میں ملوث حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دی
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان کے شہریوں کی سلامتی کے لیےافغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا، ترجمان دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل
بدو بدی گانے سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بدو بدی 2بھی ریلیز کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 30 برس بیت گئے
- 3 گھنٹے قبل
سانحہ 9 مئی عمران خان کی سازش تھی، وفاقی وزیر اطلاعات
- ایک منٹ قبل