پاکستان قازقستان کیساتھ ثقافتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے ،وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے ڈراموں، نغموں اور فلموں میں بڑی ترقی کی جن کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی
اسلام آباد : وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے قازقستان کے ساتھ پاکستان کے ثقافتی تعلقات کے فروغ کی شدید خواہش کا اظہار کیا ہے۔
آج اسلام آباد میں قازقستان کی فلم خناتے ( گولڈن تھرون ) کی سکریننگ کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ذرائع ابلاغ اور ثقافتی وفود کے بڑے پیمانے پر تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے ڈراموں، نغموں اور فلموں میں بڑی ترقی کی جن کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ فلکس کی ایک پاکستانی سیریز بنا رہا ہے جو اٹلی میں تیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ آگے آئے اور تفریحی صنعت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 7 hours ago
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 7 hours ago
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 8 hours ago
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 7 hours ago
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 10 hours ago
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 10 hours ago