راولپنڈ ی بینظیر بھٹو اسپتال میں کانگو وائرس کے دو مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں  ایک بار پھر خطرناک وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے جس کا نام ہے ’کانگو‘ دراصل کریمین کانگو ہیموریجک بخار (سی سی ایچ ایف) نے پاکستان میں تشویش پیدا کر دی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 25th 2024, 6:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
راولپنڈ ی بینظیر بھٹو اسپتال  میں کانگو وائرس  کے دو مریض انتقال کر گئے

راولپنڈی :  ملک بھر میں  ایک بار پھر خطرناک وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے جس کا نام ہے ’کانگو‘ دراصل کریمین کانگو ہیموریجک بخار (سی سی ایچ ایف) نے پاکستان میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

ملک کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے وائرس سے دفاع کے لیے شہریوں کو کچھ مشورے بھی جاری کیے ہیں۔ گزشتہ سال بھی کانگو وائرس سے ہونے والے بخار نے پاکستان کو پریشان کیا تھا، اور اس سال بھی کچھ ایسے ہی حالات پیدا ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  راولپنڈی کے  بینظیر بھٹو  اسپتال میں کانگو وائرس سے دو اموات سامنے آئی ہیں  اسپتال ذرائع کے مطابق تین مریضوں کواسپتال لایا گیا جن میں سے دو مریض دم توڑ گئے ہیں جبکہ ایک مریض زیر علاج ہے ۔