عازمین حج کی حفاظت کیلئے گلوبل پوزیشننگ ٹریکنگ سسٹم کا استعمال کیا جائے گا ، ڈاکٹر شاہد الرحمن
عازمین حج کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا اب تک انیس ہزار ایک سو اٹھارہ پاکستانی عازمین حج مکہ پہنچ چکے ہیں


سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان سفر کرنے والے عازمین حج کی نقل وحرکت پرنظر رکھنے کیلئے لائیو بس گلوبل پوزیشننگ ٹریکنگ سسٹم کا استعمال کررہا ہے ۔
مدینہ میں انچارج روانگی سیل ڈاکٹر شاہد الرحمن نے کہا کہ اس ٹریکنگ سسٹم کا مقصد عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے اور ان کی حفاظت کرنا ہے ۔
ڈاکٹر شاہد الرحمان نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد عازمین کیلئے مدینہ سے مکہ تک سفر کو آسان بنانا اورمسافروں کو بروقت منزل تک پہنچانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت عازمین حج کو مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ لانے کیلئے پچاسی بسیں استعمال کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا براہ راست نگرانی کے اس نظام سے مشن میقات کے مقام ذوالحلیفہ اور نماز وتفریح کیلئے بسوں کے رکنے کی جگہوں سمیت عازمین کے سفر پر نظر رکھ سکے گا ۔
واضح رہےکہ عازمین حج کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا اب تک انیس ہزار ایک سو اٹھارہ پاکستانی عازمین حج مکہ پہنچ چکے ہیں۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 11 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل





