Advertisement
پاکستان

اگر وفاق خیبر پختو نخواہ پر توجہ نہیں دیتا تو آئینی راستہ اختیارکریں گے ، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی نمائندگی کیلئے اپیکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے، صوبے کے حق پرسمجھوتہ نہیں کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 26 2024، 4:46 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
اگر  وفاق خیبر پختو نخواہ پر توجہ نہیں دیتا تو آئینی راستہ اختیارکریں گے ، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پورنے کہا ہے کہ وفاق سے مطالبہ ہے کہ ہمارے صوبے کے فنڈز ادا کریں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی نمائندگی کیلئے اپیکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے، صوبے کے حق پرسمجھوتہ نہیں کریں گے ، علی امین گنڈاپورنے کہا کہ مطالبہ کیا ہے ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس اس بجٹ میں نہ لگایا جائے، اپیکس کمیٹی اجلاس میں فاٹا، پاٹامیں ٹیکس لگانے کی مخالفت کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بجلی سے متعلق جو ڈیڈلائن دی گئی تھی اس پربات ہوئی، اسلام آباد میں کے پی کی بجلی سے متعلق تھوڑی دیربعد میٹنگ ہوگی، وفاق سے مطالبہ ہے کہ ہمارے صوبے کے فنڈز ادا کریں۔

علی امین گنڈا پورنے کہا کہ وفاق صوبے پرتوجہ نہیں دیتا توپھرآئینی راستہ اختیارکریں گے، آئینی طورپرجوکرسکتےہیں وہ کریں گے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔ صوبےکےبجٹ کاحجم11ہزارارب کی بنیاد پررکھاہے، وفاق کی جانب سےزیادہ فنڈزآتےہیں توعوام کومزید ریلیف دیں گے۔

Advertisement