جی این این سوشل

کھیل

پاکستان نے بھارت کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

ڈی آئی خان: پاکستان کے کم عمر مارشل آرٹسٹ نے بھارت کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نے بھارت کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان نے بھارت کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

تفصیلات کت مطابق ڈیرہ اسمائیل خان کا رہائشی 13 سالہ مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کا بنا ہوا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بک میں درج کر والیا۔

نعمان محسود نے بھارت کے امان چھتریا کا کیپ اپس کا ریکارڈ توڑا۔ بھارت کے امان چھتریا نے ایک منٹ میں 47 کیپ اپس کیے تھے جبکہ نعمان محسود نے ایک منٹ میں 52 کیپ اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کر دی۔

نعمان محسود کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کا ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہے ہیں اور وہ پاکستان اور وزیرستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل بھی نعمان محسود مختلف ریکارڈز توڑ کر اپنا نام گنیز بک میں درج کر واچکے ہیں۔

تجارت

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے یکم مئی سے مہنگائی کی ماری عوام کو معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے، ملک میں یکم مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا تیل کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ آج وزارت پٹرولیم و مصنوعات کو بھجوائے گی۔ وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں 5 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 8 روپے 27 پیسے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان  کیلئے3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ میں سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا گیا جس کے بعد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی ۔
آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے ، معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات مئی کے وسط میں ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد مئی کے دوسرے ہفتہ  میں پاکستان پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل، خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل، خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس کی سزا کےخلاف اپیلوں کے معاملے میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میری پوری فیملی میں یہ بات مشہور ہو گئی ہے کہ جج صاحب بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بری کر دیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے کہ اس ایک جملے پر کسی عدالت کو کیس ٹرانسفر کرنے کا کہنا توہین عدالت میں آتا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں جسٹس بابر ستار نے عدم اعتماد کی درخواست پر جرمانہ کیا ہے، خاور مانیکا نے پورے خاندان کو رسوا کیا ہے۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے کہ اس درخواست پر پہلے فیصلہ کر لیتے ہیں پھر آگے دیکھتے ہیں۔

ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس اسٹیج پر اس طرح کے ہتھکنڈے ستعمال کررہے ہیں، میری استدعا ہے کہ اس درخواست پر جرمانہ کیا جائے۔

عدالت نے خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll