یہ حکومت تب تک چلے گی جب تک لانے والے چاہیں گے، سابق وزیر اعظم


سینئر سیاستدان اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست سے متفق نہیں ہوں، میاں صاحب کی مہربانی کے صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اپنے خطاب میں میرا نام لیا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ صدر ن لیگ نواز شریف کی سیاست سے متفق نہیں ہوں۔ نواز شریف کی مہربانی کہ صدر پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں انہوں نے میرا نام لیا، ان کے ساتھ 35 سال کا ذاتی تعلق آج بھی موجود ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جس سیاست کا چناؤ مسلم لیگ ن نے کیا ہے متفق نہیں ہوں، یہ حکومت تب تک چلے گی جب تک لانے والے چاہیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی کے لیے ماحول بنانے کے حق میں نہیں ہوں، عوام کی رائے کے حق میں ہوں۔ حکومت کی فیصلے سازی نہ کرنے سے انرجی سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوا کیونکہ قدرتی گیس نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے گاؤں میں لوگ سلینڈر استعمال کرتے ہیں جو کہ سات ہزار فی ایم یم بی ٹی یو ہے۔ شہری علاقوں 150 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرتے ہیں۔
شاہد خاقان نے مزید کہا کہ میں نے تجویز دی تھی کہ ٹینکرز کو پیسے ادا کرکے بند کرتے ہیں اور پائپ لائن استعمال کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں پٹرولیم سیکٹر ڈی ریگولٹ ہوتا ہے، پاکستان میں بھی پٹرولیم سیکٹر ڈی ریگولٹ ہونا چاہیے۔
جب تک لانے والے چاہیں گے حکومت چلے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے لیے ایک ماحول بنایا جارہا ہے،کیسے دیکھتے ہیں؟ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ماحول کے حق میں نہیں ہوں عوام کی رائے کے حق میں ہوں۔

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 8 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 9 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 8 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 9 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 6 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 11 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 9 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 8 گھنٹے قبل