Advertisement
پاکستان

عمران خان کا پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام چیلنج

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے لطیف کھوسہ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر May 29th 2024, 4:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کا  پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام  چیلنج

بانی پی ٹی آئی نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

بانی پی ٹی آئی نے لطیف کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت ، آئی جی ، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور باعزت شہری ہیں جو اس وقت مختلف کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات کی منظوری دی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین مقدمات کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف آرمی سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر مزید مقدمات کی منظوری دی تھی۔

Advertisement
Advertisement