جی این این سوشل

تجارت

حکومت کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں

 قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف 145,365 FIR درج کیں اور 70,000 سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار کر کے 93 ارب  روپے برآمد کئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حکومت سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل( ایس آئی ایف سی) کے تحت اقدامات جو کہ گزشتہ سال ستمبر سے نافذ العمل ہیں، کے نتیجے میں متعدد گرفتاریاں اور اربوں روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

انسداد اسمگلنگ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 3036 میٹرک ٹن کھاد کی اسمگلنگ اور اس کی غیر قانونی نقل و حرکت کو ناکام بنایا گیا۔

ضروری اشیا کی سمگلنگ کی روک تھام کرتے ہوئے حکام نے سمگلروں سے 281 میٹرک ٹن گندم اور آٹا قبضے میں لے لیا۔

گزشتہ نو ماہ کے دوران 34 ہزار 640 میٹرک ٹن چینی پکڑی گئی جس کی وجہ سے چینی کی غیر قانونی منافع خوری کا خاتمہ ہوا۔ اسی مدت کے دوران، حکام نے ذخیرہ اندوزوں سے 27,923 میٹرک ٹن کھاد ضبط کی اور کسانوں کو اس کی دستیابی کو یقینی بنایا۔

ذخیرہ اندوزی کے سبب مارکیٹ میں قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے والوں سے 2503 میٹرک ٹن گندم، 56948 میٹرک ٹن گھی اور 10379 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔

 قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف 145,365 FIR درج کیں اور 70,000 سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار کر کے 93 ارب  روپے برآمد کئے۔

حکومت کی طرف سے SIFC کے تعاون سے یہ اقدامات قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور پاکستان کی معیشت کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

 

 

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جمعہ کو جدید ڈیجیٹل معیشتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کو انقلابی انداز میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اے آئی نیشنل پلان کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کی معلومات کے لیے شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی رائے لی جائے۔


احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اس شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گوگل میپ پر اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

واضح رہے کہ متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل میپ پر  اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان  جنہیں جیل میں تقرباً ایک برس ہو چکا ہے اس عرصے میں جہاں کئی سیاسی رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ گئے وہیں کئی اہم رہنما 9 مئی کے واقعے کے بعد گرفتار ہوئے اور ایک نئی قیادت ابھر کر سامنے آئی۔

متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے ۔ ان تمام واقعات کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا. انہوں نے جو بیانیہ بھی بنایا وہ عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور وہ اس وقت بھی پاکستان کے مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل میپ پر بھی اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے حامی صارفین گوگل کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں  گوگل نے اڈیالہ جیل کو عمران خان کی لوکیشن سے منسوب کردیا آپ بھی سرچ کرکے عمران خان کے سیل کو دیکھ سکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll