Advertisement
پاکستان

پاکستان اور سینٹ لوشیا  کے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم اور ان کے سینٹ لوشیا  کے ہم منصب مینسا ریمبلے  نے آج پاکستان مشن نیویارک میں ایک تقریب میں اپنے ملکوں کی جانب سے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر May 29th 2024, 9:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان  اور  سینٹ لوشیا   کے  باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم

پاکستان اور جزائر غرب الہند کے ملک سینٹ لوشیا  نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم اور ان کے سینٹ لوشیا  کے ہم منصب مینسا ریمبلے  نے آج پاکستان مشن نیویارک میں ایک تقریب میں اپنے ملکوں کی جانب سے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان اور سینٹ لوشیا  متعدد فورمز پر تعاون کر رہے ہیں اور باضابطہ تعلقات کے قیام سے تجارت، سیاسی تعاون اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔اس موقع پر مینسا ریمبلے نے کہا کہ باضابطہ سفارتی تعلقات کا قیام موجودہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement