پاکستان کی والی بال کی ٹیم کی آسٹریلیا کو دوسرے میچ میں بھی شکست
اس سے قبل پاکستان نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 25-22، 25-22 اور 25-20 سے شکست دی تھی ، پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے
اسلام آباد : پاکستان والی بال ٹیم نے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین صفر سے ہرایا، پاکستان کی فتح کا اسکور 26-24 ، 25-19 اور 25-23 رہا۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 25-22، 25-22 اور 25-20 سے شکست دی تھی ، پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا، سیریز کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 7 گھنٹے قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 7 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 5 گھنٹے قبل
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 5 گھنٹے قبل