Advertisement
تجارت

ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے ، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے اپنی ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مجموعی ترقیاتی پیداوار بحالی کی جانب گامزن ہے جبکہ مہنگائی میں بتدریج کمی آ رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 30th 2024, 2:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں معاشی استحکام  آ رہا ہے ، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کی علامتیں زیادہ واضح ہو رہی ہیں۔

وزارت خزانہ نے اپنی ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مجموعی ترقیاتی پیداوار بحالی کی جانب گامزن ہے جبکہ مہنگائی میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔مثبت بنیادی توازن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالیاتی استحکام کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں اور حسابات جاریہ میں مثبت اضافے سے بیرونی شعبے میں استحکام نمایاں ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں زرعی شعبہ اقتصادی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے جس میں 6.25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بڑے پیمانے پر مصنوعات کی تیاری کی شرح مثبت رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement