Advertisement
پاکستان

سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کر دی

سعودی عرب میں حالیہ مقیم وزیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج کے دوران مکہ کا سفر کرنے سے گریز کریں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 30 2024، 3:29 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کر دی

سعودی حکام نے حج سیزن کے دوران اگلے ماہ کی اکیس تاریخ تک وزٹ ویزہ رکھنے والوں پر مکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ریڈیوپاکستان کے نمائندے بلال محسود نے مکہ سے بتایا کہ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

سعودی عرب میں حالیہ مقیم وزیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج کے دوران مکہ کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ سعودی حکام نے حج سیزن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

Advertisement