جی این این سوشل

پاکستان

سول سروسز اکیڈمی کا گرمی کی لہر کو کم کرنے کی مہم کا آغاز

گرمی سے متعلقہ بیماریوں میں بہت سے مسائل شامل ہیں، جن میں سنبرن، ہیٹ ریش، گرمی کے درد، ہیٹ اسٹروک اور گرمی کی تھکن شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سول سروسز اکیڈمی  کا  گرمی کی لہر کو کم کرنے کی مہم کا آغاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: سول سروسز اکیڈمی کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ انوائرمنٹ سوسائٹی (CSA) نے گرمی کی لہر کو کم کرنے کی مہم شروع کی ہے، جس کا مقصد بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔

پہلے مرحلے میں  دو امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں، ہر ایک کا مقصد تازگی فراہم کرنا اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اہم معلومات پھیلانا ہے۔

سی ایس اے  کے ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ، ڈائریکٹر PS صادق چوہان نے مہم کی قیادت کی جس کا اہتمام کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ انوائرمنٹ سوسائٹی کے صدر طلحہ رفیق عالم، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علینہ شکیل ناگرا اور انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز نے بدھ کو  کیا تھا۔


ہال روڈ ٹریڈرز یونین کے تعاون سے ایک دوسرا ریلیف کیمپ ہال روڈ پر قائم کیا گیا، جہاں کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسی طرح کی کوششیں کی گئیں۔ اس مقام پر تعینات رضاکاروں نے فزی ڈرنکس بھی تقسیم کیں جبکہ حاضرین کو ہائیڈریٹ رہنے کی اہمیت اور اعلی درجہ حرارت کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے بارے میں فعال طور پر آگاہ کیا۔

صحت کے ماہرین نے لوگوں کو بتایا کہ زیادہ تیز درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لینے کے ساتھ گرمی سے متعلقہ بیماری کے خطرات اور علامات کو جاننا ضروری ہے اور اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو کیسے محفوظ رکھنا ہے کیونکہ گرمی کی لہر خاص طور پر خطرناک ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گرمی سے متعلقہ بیماریوں میں بہت سے مسائل شامل ہیں، جن میں سنبرن، ہیٹ ریش، گرمی کے درد، ہیٹ اسٹروک اور گرمی کی تھکن شامل ہیں۔

پاکستان

جماعت اسلامی کا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا عندیہ

امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ،حکومت سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی کا   مطالبات  کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا عندیہ


لاہور : بجلی کے بلوں میں اضافے، آئی پی پیز اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں جاری دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کے شرکا نے رات مری روڈ پر گزاری اور صبح شرکا کی تواضع کی گئی۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن دھرنے سے خطاب کر رہے ہیں۔

دھرنے کے باعث میٹرو بس سروس بھی دوسرے روز معطل ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے مری روڈ کو مختلف مقامات سے بند کر رکھا ہے۔

جماعت اسلامی نے اپنے تمام مطالبات منظور ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ حکومت سے مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے جماعت اسلامی نے گرفتار کارکنوں کی رہائی اور بات چیت میں سنجیدگی کی شرط رکھی ہے۔

حکومت کی جانب سے اب تک جماعت اسلامی کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے اور جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ پر تھانہ مسلم ٹاؤن میں ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے دھرنے کے شرکا کے مطالبات کے حوالے سے بات کی۔

محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی بلز میں 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے، بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کیے جائیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے، غریب، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے گرفتار

تلاشی کے دوران ان کی جرابوں سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالر اور چالیس ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے گرفتار

لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقایئر ہوسٹس لاہور سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے جدہ جا رہی تھیں۔ شک کی بنیاد پر کسٹمز حکام نے انہیں اور ان کے سامان کو تلاشی کے لیے روک لیا۔ تلاشی کے دوران ان کی جرابوں سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالر اور چالیس ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔

ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر کرنسی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کے اعلیٰ افسران کو بھی اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ایئر ہوسٹس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کا امکان

اسلام آباد: یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 9.11 روپے فی لیٹر کم ہونے کی توقع ہے۔


یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پیش رفت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو بھیجے گا۔ وزیر خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll