چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے


سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت براہ راست نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہو گئے جب کہ سماعت کو براہ راست دکھانے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
سماعت کے آغاز پر براہ راست نشر کرنے کے حوالے سے 5 رکنی بینچ نے مشاورت کی، جس میں 4 ججوں نے براہ راست نشریات نہ کرنے کے حق میں کہا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے براہ راست نشریات کی حمایت کردی تھی، انہوں نے کہا کہ مقدمہ پہلے لائیو دیکھایا جاتا تھا تو اب بھی لائیو ہونا چاہیے۔
5 رکنی بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پربھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر پیش ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کالعدم قرار دے کر سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز نیب کو منتقل کر دیئے تھے۔

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 5 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 9 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 4 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 9 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 8 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 6 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 8 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 9 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 5 گھنٹے قبل