اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی انڈین کمپنی سےکاروبارنہیں کرسکتے، ساؤتھ ایشیاکےتمام رائٹس انڈیاکےپاس ہیں، پی سی بی اسپورٹس کابھارتی کمپنیوں کیساتھ معاہدہ مستردکردیا ہے، پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھاپائیں گے۔

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ والوں نے کہابیرون ملک مقیم لوگوں کوووٹ کا حق نہیں ملنا چاہیے، پیپلز پارٹی والوں کے مؤقف کاانتظارکررہے ہیں، انتخابی اصلاحات پراپوزیشن کے مؤقف کاانتظار ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں،بد قسمتی ہے ن لیگ یہ قدم اٹھایا ہے کے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دیا جائے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں ، ہم 500الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا آرڈر دینے جا رہے ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ اسلامو فوبیا مغرب میں سرایت کر چکا ہے، جومسلمانوں کوانتہا پسندی کاطعنہ دیتے تھے وہ اپنے اندرجھانکیں، کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کا واقعہ افسوسناک ہے،مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا تدارک کیا جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جاپان ، امریکہ کے بعد احساس تیسرا بڑا پروگرام ہے، ایک کروڑ 70 لاکھ افراد احساس پروگرام سے مستفید ہوئے ہیں ، کورونا کی پہلی لہر میں 180 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کسی بھی انڈین کمپنی سےکاروبارنہیں کرسکتے، ساؤتھ ایشیاکےتمام رائٹس انڈیاکےپاس ہیں، اب سےہم کوئی بھی سیریزنہیں دکھائیں گے۔ پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھاپائیں گے، پی سی بی اسپورٹس کابھارتی کمپنیوں کیساتھ معاہدہ مستردکردیا ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ تمام فضائی اڈے پاکستان کے اپنے استعمال میں ہیں، وزیرخارجہ سینیٹ میں واضح طورپر پالیسی بیان دے چکے ہیں، پاکستان میں امریکی اڈوں کاتوسوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا، ڈرون کی سہولت بھی ختم کی جاچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمر حبیب لودھی کوایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز لگانے کی منظوری دی گئی۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 3 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 5 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 6 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago




