پاکستان

جدید مواصلاتی سیٹلائٹ کی روانگی پر قائم مقام صدر اور وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

پاک سیٹ ایم ایم ون کی چین کے زی چینگ خلائی مرکز سے روانگی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور اشتراک عمل کا ثبوت ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر مئی 30 2024، 8:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جدید مواصلاتی سیٹلائٹ کی روانگی پر  قائم مقام صدر اور وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے دوسرے مواصلاتی سیارے پاک سیٹ ایم ایم ون کی خلا میں روانگی کے تاریخی موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ یہ شاندار کامیابی ہماری خلائی اور مواصلاتی صلاحیتوں میں ایک نمایاں پیش رفت ہے۔

پاک سیٹ ایم ایم ون کی چین کے زی چینگ خلائی مرکز سے روانگی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور اشتراک عمل کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک سیٹ ایم ایم ون کے پورے پاکستان میں انٹرنیٹ کے رابطوں پر اثرات کی مجھے خاص طور پر خوشی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیابی خلاء اور بالائی فضا کے تحقیقی مرکز کے باصلاحیت کارکنوں اور اس مشن میں شامل افراد کی لگن اور انتھک محنت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔انہوں نے اس مشن میں شامل تمام افراد کے پختہ عزم و ارادے کا دلی شکریہ ادا کیا۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی پاکستان کے دوسرے مواصلاتی سیارے پاک سیٹ ایم ایم ون کی خلا میں روانگی پرقوم کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں پاک سیٹ ایم ایم ون خلاء میں بھیجنے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کی کوششوں کوسراہا۔قائم مقام صدر نے امیدظاہر کی کہ ہمارے خلائی سفر کی کامیابیاں جاری رہیں گی۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جو چین میں سیارے کی روانگی کے موقع پر موجود تھے کہا کہ اس سیارے سے پاکستان کو مدار سے رابطے کی اہم سہولت حاصل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم اپنے راکٹوں کے ذریعے اپنے سیارے خلاء میں بھیجیںگے۔