ایف آئی اے سائبر ونگ کا عمران خان کے ٹوئٹر( ایکس) اکاؤنٹ کی انکوائری کا فیصلہ
ایف آئی اے سائبر ونگ ٹویٹ کی تحقیقات کے لیے بانی تحریک انصاف سمیت تین مزید پی ٹی آئی رہنماؤں سے پوچھ گچھ کرے گی جس میں بیرسٹر گوہر ایوب، رؤف حسن اور عمر ایوب شامل ہیں


ایف آئی اے سائبر ونگ نے بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹویٹ کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر ونگ نے ٹویٹ کی گئی ویڈیو کو پراپوگینڈہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تحقیقات میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ جب بانی پی ٹی آئی خود اڈیالہ جیل میں قید ہیں تو پھر یہ ویڈیو آیا کہ خود بانی پی ٹی آئی نے ہی اپلوڈ کی یا پھر ان کی اجازت سے اپلوڈ کی گئی۔ مزید یہ کہ یہ پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کس نے بنایا ۔اور آخر کس کی اشیر آبادسے یہ چلایا گیا۔
ذرائع کے مطابق اگر یہ حرکت اکاؤنٹ ہولڈ ر کی طرف سے کی گئی تو ان کے خلاف قانون حرکت میں لایا جائے گا۔ اور اگر ان کی طرف سے لا علمی کا اظہار کیا گیا تو انہیں غیر قانونی طور پر استعمال ہونے کی بناء پر اپنا اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے تحریری درخواست دینا ہو گی۔
”ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہئیے کہ اصل غدار تھا کون؛ جنرل یحیٰ خان یا شیخ مجیب الرحمٰن“ - بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان #غدار_کون_تھا pic.twitter.com/w18MyZYONB
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 27, 2024
ایف آئی اے سائبر ونگ ٹویٹ کی تحقیقات کے لیے بانی تحریک انصاف سمیت تین مزید پی ٹی آئی رہنماؤں سے پوچھ گچھ کرے گی جس میں بیرسٹر گوہر ایوب، رؤف حسن اور عمر ایوب شامل ہیں۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آ ئی کے آفیشل ٹویٹر( ایکس ) اکاؤنٹ سے کچھ دن قبل ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں حمود الرحمنٰ کمیشن رپورٹ کے پیش نظر بنگلہ دیش کے بانی رہنما شیخ مجیب الر حمنٰ اور پاکستانی جنرل یحییٰ کا تقابلی جائزہ کیا گیاتھا۔
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل



