Advertisement

اقوام متحدہ میں مرحوم ایرانی صدرکو خراج عقیدت، امریکا کا بائیکاٹ

مرحوم ایرانی صدر خیر خواہی کی ایک مستقل میراث رہیں گے، سفیر پاکستان منیر اکرم

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 31st 2024, 3:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ میں مرحوم ایرانی صدرکو خراج عقیدت، امریکا کا بائیکاٹ

پاکستان نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامی ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات خاص طور پرفلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے اور بیت المقدس کے تحفظ کے لئے او آئی سی کی کاوشوں میں تعاون پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کی193 رکنی جنرل اسمبلی روایتی طور پر کسی بھی اس عالمی رہنما کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نشست کا اہتمام کرتی ہے جو اپنی موت کے وقت ریاست کے سربراہ کے عہدے پر فائز ہوتا ہے۔

جنرل اسمبلی کی اس نشست میں پاکستان کےسفیر منیر اکرم نے کہاکہ مرحوم صدر کی قیادت، دانشمندی اور اتفاق رائے کی سیاست کی بدولت، اور او آئی سی کے دیگر رہنماؤں کی مسلسل حمایت سےیہ تنظیم عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لیےزیادہ مربوط اور موثر قوت بن گئی ہے۔

 جنرل اسمبلی میں مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کرنے کے بعدا ن کی پیش کردہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا تاہم امریکا نےمرحوم صدر رئیسی پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا۔پاکستانی سفیر نےدعا کی کہ وہ مرحوم صدرابراہیم رئیسی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

منیر اکرم نے ایران میں سماجی، اقتصادی اور سیاسی تبدیلی میں مرحوم صدرابراہیم رئیسی کی خدمات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایرانی صدر خیر خواہی کی ایک مستقل میراث رہیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ اس تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کو مستحکم کیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مرحوم ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں ہمیشہ مساوات، اچھی ہمسائیگی، انصاف اور آزادی پر مبنی نئے عالمی سیاسی، سماجی اور اقتصادی نظام کی بات کی ۔

منیر اکرم نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں بھی مرحوم صدر رئیسی کے ساتھ شہید ہونے والے تمام ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے ، خاص طور پر وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کی شہادت کی خبر نہایت افسوس ناک ہے ۔

ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ مرحوم ابراہیم رئیسی نے ملک، خطے اور عالمی سطح پر ایک مشکل وقت میں ایران کی قیادت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے موحوم ابراہیم رئیسی اورمرحوم وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی خدمات بارے بات کرتے ہوئے کہاکہ دونوں رہنما ملک کے لئے امید، گڈ گورننس اور سفارت کاری کی پائیدار طاقت کی علامت بھی تھے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم امن، سلامتی، انصاف اور کثیرالجہتی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں جس کی مرحوم رہنمائوں کی انتھک حمایت کی۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 6 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 8 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 10 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 8 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 10 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 10 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
Advertisement