جی این این سوشل

پاکستان

سینیٹر فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ نےئ فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینیٹر فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، جس کی سماعت 5 جون بروز بدھ کو ہوگی۔

عدالت نے اس حوالے سے فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا اور مصطفی کمال سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔

فیصل واوڈا کی جانب سے اعلی عدلیہ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

پاکستان

عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے، شاہ محمود قریشی

بانی چیئرمین  پی ٹی آئی اور تحریک انصاف مائنس  نہیں ہوسکتی آج تک مائنس کے جتنے فارمولے لائے گئے سب ناکام ہوئے ہیں، سابق وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان  کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے، شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے۔

لاہور میں چیل ٹرائل کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 8 ستمبر کا جلسہ پی ٹی آئی کا حق ہے اس میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، کوئی مانے یا نا مانے  پی ٹی آئی اس ملک کی حقیقت ہے،پی ٹی آئی سے بات کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا، بانی چیئرمین  پی ٹی آئی اور تحریک انصاف مائنس  نہیں ہوسکتی آج تک مائنس کے جتنے فارمولے لائے گئے سب ناکام ہوئے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھٹو کبھی پیپلز پارٹی سے مائنس ہوا نا نواز شریف ن لیگ سے مائنس ہوسکا ہے،بانی پی ٹی آئی بھی مائنس نہیں ہوسکتے۔مائنس پی ٹی آئی کی بات کرنے والوں کی عقل پرحیرانی ہوتی ہے۔آج آپ کے دوست ممالک کو کیا پیغام دے رہے ہیں اس کو سمجھیں اور اس مسئلہ کا حل تلاش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑ رہے ہیں یہ پاکستان کے لیے عزت کی بات ہےآکسفورڈ الیکشن کے خلاف بولنے والے تنگ نظری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اسےسیاسی وابستگی سے ہٹ کردیکھنا چاہیئے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ محسن نقوی کا یہ کہنا کہ دہشتگرد صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں انتہائی افسوسناک ہےانہیں مسائل کا اندازہ ہی نہیں ہے بلوچستان کے جو واقعات ہوئے ہیں وہ افسوسناک ہیں ،مسائل کا حل صرف بات چیت ہے  بلوچستان کا مسئلہ برسوں سے چلتا آرہا ہےمسائل دیکھ کرکہا جاسکتا ہےکہ بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق

بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، پی ڈی ایم اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی سے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک مجموعی طور پر 963 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 261 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کیلئے مالی معاونت اور امدادی سامان فراہم کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محمود اچکزئی کی شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت

دونوں رہنمائوں کے مابین ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمود اچکزئی کی شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی اور عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود اچکزئی سے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے مابین ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمود اچکزئی کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی گئی ۔ دونوں رہنماؤں نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال میں مذاکرات کی ضرورت پر اتفاق کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll