جی این این سوشل

دنیا

فرانسیسی صدر کو شہری نے تھپڑ ماردیا

فرانس : فرانسیسی صدر ایمونیول میکرون کو شہری نے تھپڑ ماردیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فرانسیسی صدر کو شہری نے تھپڑ ماردیا
فرانسیسی صدر کو شہری نے تھپڑ ماردیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق فرانسیسی صدر ایمونیول میکرون  کو جنوب مشرقی شہر ڈروم  کے دورے  پر تھے ، جہاں انہوں نے ہوٹل  مالکین  اور طلباء سے ملاقات کی جس میں بتایا گیا کہ کوویڈ 19 کی وبا کے بعد زندگی کس طرح معمول پر آرہی ہے۔

سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص جس نے سبز رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور  عینک لگا رکھی ہے۔ اس  شخص نے چہرے پر  نقاب  بھی کیا ہوا ہے ، "ڈاون ود میکرونیا" کے نعرے لگائے اور پھر صدر کو تھپڑ مار دیا۔

میکرون کے سکیورٹی عملے نے مداخلت کرتے ہوئے  اس شخص کوپکڑ لیا اور فرانسیسی صدر میکرون کو لے کر چلے گئے۔

صدارتی انتظامیہ نے کہا کہ میکرون پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، لیکن اس پر مزید کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستان

شواہد کی کمی: شہزاد پر تیزاب پھینکنے کا کیس برطانیہ میں بند

شہزاد اکبر کے گھر آنے اور جانیوالے راستے کی فوٹیج کا جائزہ لینے کے باوجود ملزم کا سراغ نہیں مل سکا ، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شواہد کی کمی: شہزاد پر تیزاب پھینکنے کا کیس برطانیہ میں بند

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف برطانیہ میں تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے کے باعث بند کر دیا گیا۔

ہرٹ فورڈ شائر پولیس اور انٹیلی جنس حکام نے تصدیق کی ہے کہ شواہد کی کمی کی وجہ سے کیس بند کر دیا گیا ہے۔

شہزاد اکبر کے کہنا تھا کہ پولیس نے تحقیقات بند تو کر دیں مگر قانونی کارروائی کروں گا۔ شہزاد اکبر نے گزشتہ ہفتے حملے کا ذمہ دار حکومت پاکستان کو ٹھہرا کر قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے گھر آنے اور جانے والے راستے کی کئی گھنٹوں کی فوٹیج کا جائزہ لینے کے باوجود ملزم کا سراغ نہیں مل سکا۔

واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے گزشتہ سال 26 نومبر کی شام لندن کے قریب تیزاب پھینکنے کی شکایت کی تھی۔ انہیں پاکستانی حکام کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا خط بھی موصول ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کانوٹیفکیشن واپس لے لیا

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30جون 2021سے منظور کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کانوٹیفکیشن واپس لے لیا

وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر ان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30جون 2021ء سے منظور کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے 22 مارچ 2024 کے فیصلے کی روشنی میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دی تھی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پر، آئین کے آرٹیکل 209(6) کے تحت ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر الزام تھا کہ انہوں نے 21 جولائی کو راولپنڈی بار کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حساس ادارے کے خلاف بیان دے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ ملکی خفیہ ایجنسی عدالتی امور میں مداخلت کررہی ہے اور خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے جب کہ میڈیا والے بھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں اور سچ نہیں بتا سکتے، میڈیا کی آزادی بھی بندوق کی نوک پر سلب ہو چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی کاروباری وفد کا دورہ، پاکستان کی مہمان نوازی کا اعتراف کیا، وزیراعظم

سعودی وفد کے سربراہ نے جس انداز میں پاکستانی حکام کی تعریف کی اس سے بے حد خوشی ہوئی ہے ، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی کاروباری وفد کا دورہ، پاکستان کی مہمان نوازی کا اعتراف کیا، وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے کاروباری وفد نے پاکستان کادورہ کیا اور پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی وفد کے سربراہ نے جس انداز میں پاکستانی حکام کی تعریف کی اس سے بے حد خوشی ہوئی ہے اور برادر ملک سعودی عرب کے وفد نے جس گرمجوشی کا مظاہرہ کیا وہ میرے لئے باعث فخر ہے۔ سعودی وفد نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وزرا کی تیاری کو بے حد سراہا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کے کاروباری وفد کے کامیاب دورے کو ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفدکا کہناتھا کہ ہم نے پاکستان میں ایک نیا دور دیکھا ہے، وفد کے کے سربراہ پاکستانی حکام کی تیاری سے بے حد متاثر ہوئے، وفد دورے کی پیشرفت سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کرے گا ۔

انہوں نے دورے پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ وہ انتہائی مسرت کے ساتھ واپس جا رہے ہیں اور واپس سعودی عرب جا کر بتائیں گے کہ ہم نے پاکستان میں ایک نیا دور دیکھا ہے۔ یہاں پر ہماری بزنس ٹوبزنس ملاقاتیں ہوئیں۔ پاکستانی حکام نے سعودی وفد کو بھرپور طریقے سے پریزینٹیشنز دیں جو کہ ہمارے لئے انتہائی حوصلہ افزا بات ہے۔ سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا ک ہ دورے کو کامیاب بنانے کے لئے وفاقی وزیرتجارت ، وفاقی وزیرپٹرولیم، وفاقی وزیر خزانہ ، وفاقی وزیر ہوا بازی اور وفاقی وزیر بجلی سمیت متعلقہ سیکرٹریز اور وزارتوں کا بڑااہم کردار رہا ہے ، ان کی بہترین کاوشیں لائق تحسین ہیں جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے والے حکام کا ایک اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ ایک انتہائی اہم دن تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll