جی این این سوشل

صحت

وزیر صحت نے خسرہ وباء کے پھیلائو کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دے دیا

اگر پی ٹی آئی کی حکومت نے توجہ دی ہوتی تو مسلم لیگ (ن) کو یہ سب کچھ نہیں بھگتنا پڑتا، خواجہ عمران نذیر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر صحت نے خسرہ وباء کے پھیلائو کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دے دیا
وزیر صحت نے خسرہ وباء کے پھیلائو کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دے دیا

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ خسرہ وباء کے پھیلائو کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے ، انہوں نے بچوں کی ویکسی نیشن پر توجہ نہیں دی۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کی شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے اور صحت وتعلیم کے شعبے پر وزیراعلیٰ مریم نواز خصوصی توجہ دے رہی ہے، تاہم گزشتہ دور حکومت کے نقصانات آج ہم بھگت رہے ہیں۔

لاہور میں صوبائی وزرا خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب میں خسرہ پھیلاؤ سے متعلق پریس کانفرنس کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت نے توجہ دی ہوتی تو مسلم لیگ (ن) کو یہ سب کچھ نہیں بھگتنا پڑتا۔گزشتہ دورحکومت میں صحت کے شعبہ کو شدید نقصان پہنچایا گیا، پنجاب میں صحت کے لیے بہترین نظام کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب میں پتوکی، شیخوپورہ اور کبیر والا میں خسرہ کے کیسز سامنے آئے تھے، جس کی وجہ سے 7 بچوں کی اموات ہوئی تھی ۔

پاکستان

سپریم کورٹ : نیب ترامیم کیس کا فیصلہ 6 ستمبر کو سنایا جائے گا

عدالت نے وفاقی حکومت کی اپیل پر 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ  :  نیب ترامیم کیس کا فیصلہ 6 ستمبر کو سنایا جائے گا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کا فیصلہ 6 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کا فیصلہ 6 ستمبر کو سنایا جائے گا جب کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام فریقین کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کی اپیل پر 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے فیصلے کے خلاف پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت اپیل دائرکی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی

پاکستان میں بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا،  16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کمی ہوگئی ،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 70.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی ۔  

خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 5 روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.96 ڈالر فی بیرل کمی  ہوئی  ،جس کے بعد عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی قیمت 73.98 ڈالر فی بیرل پر آگئی  ،گزشتہ 5 روز  کے دوران  برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.94 ڈالر کمی ریکارڈ  کی گئی ہے،دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم سطح پر ہیں، 

کمی امریکہ، چین میں تیل کی کھپت سے متعلق خدشات پر ہوئی ۔ 

ذرائع کا کہناہے پاکستان میں بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا،  16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع  ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سوات اور لوئر دیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوات اور لوئر دیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور لوئر دیر سمیت کے پی کے کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے  گئے ہیں 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ زیر زمین 104کلو میٹرمیں آیا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ  زلزلےکا مرکز  ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll