Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتا ہوں، بابر اعظم

ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتا ہوں، ورلڈ کپ جیتنا ہے تو ایک ہو کر کھیلنا ہوگا اور ہر ٹیم کو ہرانا ہو گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 2nd 2024, 5:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتا ہوں، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتا ہوں، ورلڈ کپ جیتنا ہے تو ایک ہو کر کھیلنا ہوگا اور ہر ٹیم کو ہرانا ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اور فائنل کھیل چکے ہیں، اب وہ ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ کے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ امریکا میں کھیلنا ایک مختلف تجربہ اور ایک چیلنج ہو گا، صرف بھارت کا میچ نہیں ،بلکہ تمام میچز ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ پچھلے 2 ٹی 20 ورلڈ کپ میں بہت قریب آ کر نہ جیت پائے، بحیثیت کپتان آئی سی سی ایونٹ نہ جیتنے کا افسوس ہے ، اس بار ٹرافی کو جیتنا ہمارا مقصد ہے.

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ اپنے ذاتی ریکارڈ کے لیے نہیں کھیلتا ، فینز پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں یہ ہم سب کی ٹیم ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر کرنے پر کافی کام کیا ہے، میچ کی صورتحال کے حساب سے بیٹنگ کرتا ہوں، میرا بیٹنگ اسٹائل ایسا نہیں کہ جاتے ہی چھکے مارنا شروع کر دوں۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 5 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement