جی این این سوشل

علاقائی

لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ،وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی

پہلے فیز میں لاہور کے چھ زون کی تعمیرومرمت اور ڈویلپمنٹ کی جائے گی، اجلاس کے دوران بریفنگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ،وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی
لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ،وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ڈویلپمنٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی، ہر زون کی علیحدہ شناخت کے لئے مخصوص کلر استعمال کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پہلے فیز میں لاہور کے چھ زون کی تعمیرومرمت اور ڈویلپمنٹ کی جائے گی، لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیز ون کی تکمیل کے لئے 10 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر ہے، فیزون کی تکمیل کے بعد فیز ٹو میں دیگر زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں راوی، شالیمار، سمن آباد، داتا گنج بخش، نشتر ٹاؤن، گلبرگ اور ریلوے ایریا شامل ہوگا جبکہ دوسرے فیز میں علامہ اقبال، واہگہ اور عزیز بھٹی زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی جائے گی، پہلے فیز میں چھ زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی لاگت کا تخمینہ 74 ارب 15 کروڑ روپے ہے۔

دوران بریفنگ مزید کہا گیا کہ پہلے فیز میں شامل چھ زون کی 93 لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی، ڈویلپمنٹ پلان میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام، رابطہ سڑکوں اور پختہ گلیوں کی تعمیر شامل ہے، سٹریٹ لائٹ کی تنصیب اور پارکس کی بحالی بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈویلپمنٹ پلان کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کر دیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

جرم

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کیا،  اس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم فضائیہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، ہمارے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نائب وزیر اعظم نے برطانوی حکومت کے سامنے پی آئی اے کی پروازوں کا معاملہ اٹھا دیا

پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برطانیہ میں نئی لیبر حکومت کے بعد یہاں کا دورہ انتہائی ضروری تھا اور یہ دورہ انتہائی مصروف اور اہمیت کا حامل تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم نے برطانوی حکومت کے سامنے پی آئی اے کی پروازوں کا معاملہ اٹھا دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی بحالی کا معاملہ اٹھایا ہے، پروازوں کی بندش سے کمیونٹی کی پریشانی سے آگاہ ہوں، جلد بحالی متوقع ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برطانیہ میں نئی لیبر حکومت کے بعد یہاں کا دورہ انتہائی ضروری تھا اور یہ دورہ انتہائی مصروف اور اہمیت کا حامل تھا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، برطانیہ میں 17 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران برطانوی نائب وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں جس میں پی آئی اے کی بحالی کا معاملہ اٹھایا، اپنی برطانوی ہم منصب سے کہا کہ یہ پاکستانیوں کا اہم مسئلہ ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلی حکومت کے وزیر نے پی آئی اے سے متعلق اتنہائی غیر زمہ دارانہ بیان دیا جس سے صورتحال خراب ہوئی، پروازوں کی بحالی کے معاملے پر یورپی یونین سے بھی گفتگو جاری ہے۔

اسحاق  ڈار نے کہا کہ جب میں برطانیہ کے لیے سفر کررہا تھا توسفر کے  دوران ہی بھی بہت سے پاکستانی جہاز میں ساتھ بیٹھے تھے تو انہوں نے مجھ سے پی آئی اے کی بحالی کا معاملہ اٹھایا ، انہوں نے کہا کہ پروازوں کی بحالی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جارہی ہے جب کہ ہوابازی کے شعبے کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں جاری ہیں، ہوابازی کے شعبے میں عالمی معایرات کی پاسداری کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پورپ میں پروزوں کی بحالی کے لیے یورپی ممالک اور برطانیہ سے الگ الگ مذاکرات کررہے ہیں، پروازوں کی بندش سے کمیونٹی کی پریشانی سے آگاہ ہوں، جلد بحالی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی 2020 کو یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll