حماس کے تباہ ہونے سے پہلے کسی بھی معاہدے کے خلاف ہیں، اسرائیلی وزیر خزانہ


اسرائیل کے سینئر وزراء نے دھمکی دی ہے کہ اگر وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر راضی ہو جاتے ہیں تو وہ حکومتی اتحاد کو ختم کر دیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ بیزا لال اسموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر ایتامر بین گوئر نے کہا ہے کہ وہ حماس کے تباہ ہونے سے پہلے کسی بھی معاہدے کے خلاف ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر نیتن یاہو اس منصوبے کی حمایت کرتے ہیں تو وہ حکومت کی حمایت کریں گے۔
وزیراعظم نے خود اصرار کیا ہے کہ جب تک حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیتوں کو ختم نہیں کیا جاتا اور تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک کوئی مستقل جنگ بندی نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی تین حصوں پر مشتمل تجویز 6 ہفتے کی جنگ بندی کے ساتھ شروع ہوگی جس میں اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) غزہ کے آبادی والے علاقوں سے نکل جائیں گے، یہ معاہدہ بالآخر تمام یرغمالیوں کی رہائی، ایک مستقل دشمنی کا خاتمہ اور غزہ کی تعمیر نو کے ایک بڑے منصوبے کا باعث بنے گا۔
اس کے علاوہ ایتامر بین گوئر نے کہا کہ معاہدے کا مطلب ہے جنگ کا خاتمہ اور حماس کو تباہ کرنے کے مقصد کو ترک کرنا، یہ ایک غیر ذمہ دارانہ معاہدہ ہے، جو دہشتگردی کی فتح اور اسرائیلی ریاست کے لیے سلامتی کا خطرہ ہے۔
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 2 hours ago

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 21 minutes ago

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- 3 hours ago

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- 4 hours ago

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری
- 2 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 5 hours ago

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 10 minutes ago

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار
- 2 hours ago

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- an hour ago

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- an hour ago

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی
- 3 hours ago

مہلک کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ایک اور شخص متاثر
- 2 hours ago