جی این این سوشل

علاقائی

دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری ، کنٹرولر پشاور تعلیمی بورڈ

پشاور: کنٹرولر پشاور تعلیمی بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری ، کنٹرولر پشاور تعلیمی بورڈ
دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری ، کنٹرولر پشاور تعلیمی بورڈ

تفصیلات کے مطابق   کنٹرولر پشاور تعلیمی بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری کردیا  ہے۔ جس کے تحت بورڈ امتحانات 10جولائی سے شروع ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق   ابتدائی روز جماعت دہم کا فزکس کا پرچہ ہو گا ،  پہلے روز بارہویں جماعت کا سائیکالوجی اور اسلامیات کا پرچہ ہو گا ، دسویں اور بارہویں جماعت کے پرچے 19 جولائی تک جاری ہیں گے۔

کنٹرولر بورڈ کا کہنا ہے کہ  شیڈول کے مطابق   نویں اور گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز 27 جولائی سے ہو گا ،  27 جولائی کو نویں کا فزکس اور 11 جولائی کو آرکیالوجی اور شماریات کا پرچہ ہو گا  اور  امتحانات 9 اگست تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ  حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا ‏‏فیصلہ کیا تھا،‏ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ  کہ 10ویں اور 12ویں کے ‏‏بعد دیگر جماعتوں کے امتحانات لیے جائیں گے، 9 اور 10ویں جماعت کا امتحان منتخب مضامین ‏‏اور ریاضی میں ہوگا، 11ویں اور 12ویں کے امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔طلبا کی آسانی کے لیے ‏‏منتخب امتحانات لے رہے ہیں۔

پاکستان

پی آئی اے کا جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان

پی آئی اے 34 ہزار حج عازمین کو بذریعہ پرواز حجاز مقدس پہنچائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے  کا  جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان

 پاکستان ائیر لائن پی آئی اے نے جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان کردیا ۔ 

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 9 مئی جو شروع کیا جائےگا جو کہ 10 جون تک جاری رہے گا ۔ 

پہلے روز کراچی سے 2 پروازوں سے 330 عازمینِ حج، لاہور سے 3 پروازوں سے 670 عازمینِ حج روانہ ہوں گے۔

ملتان سے پہلے روز 2 پروازوں سے 329 عازمینِ حج، سیالکوٹ سے 1 پرواز سے 151 عازمین ِمدینہ منورہ پہنچیں گے۔

پی آئی اے 34 ہزار حج عازمین کو بذریعہ  174 پروازوں کے  حجاز مقدس پہنچائے گی ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم درآمد اسکینڈل کیس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ طلب

تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ کو بھی طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم درآمد اسکینڈل کیس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  طلب

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔

اجلاس میں گندم کی درآمد سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پہلی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

گندم درآمد اسکینڈل کے معاملے پروزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےبنائی جانےوالی تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس۔ اجلاس سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں ہوا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ کو بھی طلب کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیر اعظم

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم کی خریداری کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کے روز کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے ذریعے 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج لاہور میں گندم کی خریداری اور باردانہ کے حصول میں کسانوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی ۔


شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ کسانوں کی معاشی بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی وافر فصل ہوئی ہے ، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی خریداری کے مواقع کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ۔ 


وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کی سہولت کو یقینی بنانے اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کمیٹی بھی تشکیل دی۔ یہ کمیٹی کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے چار دن کے اندر اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم کی خریداری کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll