جی این این سوشل

پاکستان

کسی لابی یا کاروباری مفاد کا حصہ نہیں ہوں ، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نہ میں کسی لابی کا حصہ ہوں اور نہ ہی میرے کاروباری مفادات ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کسی لابی یا کاروباری مفاد کا حصہ نہیں ہوں ، وزیر اعظم
کسی لابی یا کاروباری مفاد کا حصہ نہیں ہوں ، وزیر اعظم

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں کسانوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو کسانوں اور کاشت کاروں نے اپنی مشکلات اور پریشانیوں سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان  کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا  میں جدوجہد کر کے اس مقام تک پہنچا ہوں اور کسی لابی یا کاروباری مفاد کا حصہ نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ  ہم جب بڑے ہو رہے تھے تو ہم نے اس ملک کو اوپر جاتے دیکھا اور پھر واپس نیچے آتے دیکھا جس کی وجہ یہ تھی کہ اس ملک میں ناانصافی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  ہم نے حکومت میں  آتے ہی دیکھا کہ چینی کی قیمت بڑھ رہی ہے لیکن کسانوں کو پیسے نہیں مل رہے، کسانوں کو طے شدہ قیمت بھی نہیں مل رہی تھی اور اس صنعت میں پوری طرح مافیا بیٹھ گیا تھا جو مہنگی چینی بھی بھیجتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن اتنی طاقتور تھی کہ جب ابتدا میں ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کیں تو انہوں نے ایف آئی اے کو بھی  دھمکی دی، یہ کام بہت مشکل تھا کیونکہ سب طاقتور ایک ہی قطار میں بیٹھے ہیں جو مختلف جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  اس سلسلے میں ہم نے اتنا کیا ہے کہ کسانوں کو گنے کا پیسہ بروقت اور پورا ملا، ہم نے قانون بنا کر شوگر مل سے کسانوں کو صحیح وقت پر قیمت دلا دی، اس سے کسانوں اور دیہات میں جو خوشحالی آئی وہ صاف نظر آئی اور ریکارڈ پیداوار ہوئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  میری جدوجہد حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تھی کیونکہ حکمرانوں کی کرپشن ملک کو تباہ کر دیتی ہے، تیسری دنیا یا ترقی پذیر ممالک کے حکمران پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے کر جاتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  ہمارے بڑے پیمانے کی صنعت میں بھی بہت اچھی پیداوار ہوئی ہے، انڈسٹری پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے اور اس کے بغیر ہم قرضے واپس نہیں کر سکتے، ہم ان کی بھی پوری مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری حکومت پرعزم ہے کہ آپ کا کسی بھی قسم کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پچھلی حکومتوں کی جانب سے کیے گئے بجلی کے معاہدوں کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی، اگر ہم قیمتیں نہ بڑھاتے تو  گردشی قرضے بڑھ جاتے  اور قیمت میں اضافہ کرتے ہیں تو صنعت اور کسان شور مچاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  اس کا حل یہ ہے کہ ہم ٹیوب ویل شمسی توانائی پر چلانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں کیونکہ اب شمسی مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے نیچے آتی جا رہی ہیں۔

پاکستان

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے حکمنامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنےکا حکم دیتے ہوئے پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا بھی کہا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔

حکم نامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں، قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے کہ اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے،  لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹرز تک لگا دیئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ شہریوں کی آزادنہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، سرکار کے اخراجات کے لیے ٹیکس دینے والے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ کئی روز سے کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں تجاوزات اور نالہ متاثرین سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیئے،خواجہ سعد رفیق

سعد رفیق نے کہا کہ میرے سیکریٹری جنرل بننے کی بات میرے کان میں بھی پڑی ہے، احسن اقبال زیادہ قابل انسان ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیئے،خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کے سب لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف پارٹی صدارت کی کرسی پر آئیں۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے لئے سب آئینی رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں، اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کا اسلام آباد پر قبضہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، پی ٹی آئی نے حملے کی اتنی بار بات کی کہ بات 9 مئی تک جا پہنچی۔

سعد رفیق نے کہا کہ میرے سیکریٹری جنرل بننے کی بات میرے کان میں بھی پڑی ہے، احسن اقبال زیادہ قابل انسان ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمہوری سیاست میں جلاؤ گھیراؤ نہیں ہونا چاہیئے، علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے سعودی عرب روانہ

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے  سعودی عرب  روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل سے شروع ہونے والے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلؤس شواب نےاس  فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عالمی ترقی کے تناظر میں عالمی صحت، مالیاتی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll