جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر اور چینی ہم منصب سے بھی ملاقاتیں کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ
وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورے پر لاہور سے چین کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے چین روانہ ہوئے۔شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر اور چینی ہم منصب سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

روانگی کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔اس سے قبل صنعت کار اور سرمایہ کاروں کا وفد گزشتہ رات خصوصی پرواز پر اسلام آباد سے چین روانہ ہوا۔

علاقائی

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے پیش نظر میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کر دی

میانوالی میں آج سے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے پیش نظر میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی میں آج سے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف بی آرنے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آرنے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پرکی گئی۔ ایف بی آر کے پورٹل پرغیرمعمولی رش، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 دن بڑھانے کی تجویز
 
دوسری جانب ایف بی آر نے ستمبر کیلئے ٹیکس کا ٹارگٹ پوراکرلیا۔ ستمبر کیلئے ٹیکس کا 1098ارب کا ٹارگٹ بڑھ کر 1100ارب ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی

ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے، منیجر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی  ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور شیوسینا کے رہنما گووندا کو اپنے ہی لائسنس یافتہ ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد آج علی الصبح اسپتال لے جایا گیا۔

یہ واقعہ صبح تقریبا ساڑھے چار بجے اس وقت پیش آیا جب وہ باہر جانے سے پہلے ہتھیار رکھ رہے تھے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق گووندا کو صبح ساڑھے پانچ بجے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سےمعلوم ہوا ہے کہ گولی ان کے گھٹنے میں لگی، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

گووندا کے منیجر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll