ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی تعداد آج 1کروڑ سے تجاوز کر جائے گی : اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی اوسی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک ہونے والی کورونا ویکسی نیشن کی تعداد 1کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے بیان میں کہاکہ الحمدللہ لوگ رجسٹر بھی کر رہے ہیں اور ویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ نے ابھی تک نہیں لگوائی تو جلد ہی لگوائیں۔
انشاء اللہ آج ملک میں اب تک ہونے والی کرونا ویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی. الحمدللہ لوگ رجسٹر بھی کر رہے ہیں اور ویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں. اگر آپ نے ابھی تک نہیں لگوائ تو جلد ہی لگوائیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 9, 2021
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے ، کہ ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسی نیشن کے 1700 مراکز قائم کئے گئے ہیں اور این سی او سی نے آئندہ دنوں میں چار ہزار مراکز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
حکومت پاکستان نے 10 مارچ سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کا آغاز کیا ، پاکستان میں جہاں حکومت کی جانب سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز یعنی طبی عملے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں نجی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے بھی فروخت کے لیے ویکسین درآمد کی جا رہی ہیں۔
پاکستان میں افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 8 گھنٹے قبل
حکومت نے 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں بھاری اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے بھمبر آزاد کشمیر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- 21 منٹ قبل
حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
القادر ٹرسٹ کیس پاکستان کا بدعنوانی کا سب سے بڑا مقدمہ ہے، وزیر اطلاعات
- 17 منٹ قبل
اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا رجحان
- 2 گھنٹے قبل
بینچز کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، کوئی ویسے ڈر جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور
- 8 گھنٹے قبل
سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے سینکڑوں پاکستانی بے دخل
- 9 گھنٹے قبل
جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر
- 7 گھنٹے قبل
بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہو گی ، انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ
- 3 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے
- 3 گھنٹے قبل