جی این این سوشل

تجارت

پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر کا قرض : ایشیائی ترقیاتی بینک نے منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر کی رقم حکومت کوانفراسٹرکچر میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد کے لیے فراہم کی جائے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر کا قرض : ایشیائی ترقیاتی بینک نے منظوری دے دی
پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر کا قرض : ایشیائی ترقیاتی بینک نے منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر کی رقم حکومت کوانفراسٹرکچر میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد کے لیے فراہم کی جائے گی، فنڈز سے حکومت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی خدمات میں مدد ملے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی ترقی کے لیے حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کو فروغ دے رہا ہے، یہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے سرکاری مینجمنٹ پروگرام کا حصہ ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی حکومت پاکستان کی اصلاحات میں معاونت کررہا ہے، نجی سرمایہ کاری کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے راغب کرنے سے حکومت کوسرکاری شعبے میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں خلا کو پرکرنے میں مدد ملے گی۔

صحت

حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

رواں سال حیدر آباد میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو ظاہر ہونے کے بعد رواں سال حیدر آباد میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہو گئی۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ جس بچے میں پولیو ظاہر ہوا وہ مستقل بنیادوں پر پولیو کے قطرے پی رہا ہے تاہم خوراک کی کمی اور فلٹر شدہ پانی کی عدم فراہمی سے پولیو وائرس کا حملہ کامیاب رہا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیو کیس سامنے آنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں مستقل بنیادوں پر رہائش اختیار کرنے والے وائلڈ پولیو وائرس ون نے رواں ماہ کے آغاز پر شروع کی گئی آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم کو ناکام بناتے ہوئے29 ماہ کے بچے کو اپنا شکار بنا لیا ہے۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیرون کوٹ کی یونین کمیٹی نمبر12نورانی بستی کے علاقے چشتیہ کالونی / کرسچن کالونی میں رہائش پذیر دانش قریشی کے بیٹے معیز میں پولیو کی تصدیق نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنا دیا ہے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن اور طویل عرصے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد کے عہدے پر تعینات ڈاکٹر لالا جعفر پٹھان کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ بچہ مستقل بنیادوں پر پولیو کے قطرے پیتا رہا ہے تاہم خوراک کی کمی کے باعث بچے پر پولیو کا حملہ ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ وائلڈ پولیو وائرس ون نے مستقل رہائش اختیار کر رکھی ہے جب وائرس پانی میں موجود ہے تو وہ بچوں کے پیٹ میں بھی داخل ہوگا لیکن اس بچے نے پولیو کے قطرے پی رکھے تھے، اس لیے زیادہ نقصان نہیں ہوا،

ڈی ایچ او کے مطابق حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تحت فراہم کیے جانے والے پانی میں بھی پولیو وائرس موجود ہے، کارپوریشن حکام کو متعدد بار پانی کی فلٹریشن کیلیے لیٹر بھجوائے گئے ہیں لیکن شہر بھر میں بغیر فلٹرشدہ پانی پینے کے مقاصد کیلیے استعمال ہو رہا ہے۔

ا

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی احتجاج، عمران خان  اور  علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت درجنوں رہنمائوں اور کارکنوں مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا، گرفتار ہونے والوں میں خلیل، عمران، صداقت، یٰسین اور طاہر شامل ہیں، ملزم طاہر کے قبضے سے پولیس نے پٹرول کی بوتل بھی برآمد کی ہے۔

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ آر اے بازار میں مقدمات درج کئے گئے۔

مقدمے میں سمابیہ طاہر، ایم پی اے اسد عباس، اعجاز خان، عامر مغل سمیت 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان بھر کے سینکڑوں وکلا کا سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے نام خط

وکلاء کی جانب سے درخوست کی ہے کہ ججز کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بھر کے سینکڑوں وکلا کا  سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے نام خط

پاکستان بھر کے سینکڑوں وکلا نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز سے درخوست کی ہے کہ وہ کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں۔

ملک بھر کے 300 سے زائد وکلا نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائیکورٹس کے ججز کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے، خط لکھنے والوں میں سینئر وکلا منیر احمد کاکڑ ، عابد ساقی، ریاست علی آزاد، عابد حسن منٹو، بلال حسن منٹو اور صلاح الدین بھی شامل ہیں۔

خط میں معزز ججز سے درخواست کی گئی کہ وہ کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں کیونکہ نئی عدالت کی حیثیت پی سی او کورٹ جیسی ہو گی، نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے۔ مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ رات کی تاریکی میں سامنے آیا، نمبر پورے کرنے والے منتخب نمائندے ڈرافٹ سے بھی ناواقف تھے۔

وکلا نے اپنے خط میں کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو ان کی حمایت حاصل نہیں ہے، اس پر ملک میں مؤثر بحث نہیں کرائی گئی، صرف یہ کہا جا رہا ہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکر ہے۔’آپ ججز نے آئین کے تحفظ کا حلف لے رکھا ہے، آپ کے پاس اب موقع ہے کہ اپنا انتخاب کریں، کل جب تاریخ لکھی جائے تو اس میں شامل ہو آپ ملے ہوئے نہیں تھے۔

واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل آئینی پیکج پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد حکومت اسے دوبارہ جلد ہی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اسے امید ہے کہ پیکج کی منظوری کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل کر لے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کسی خاص شخص کی وجہ سے نہیں کررہے نہ ہی یہ ہمارا آئیڈیا تھا۔

عقیل ملک نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مسودہ منظوری کے لیے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کردی جائے گی اور ملک کے موجودہ قانون کے تحت جسٹس منصور علی شاہ نئے چیف جسٹس ہوں گے کیونکہ وہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll