جی این این سوشل

جرم

انسانی اسمگلنگ کا الزام، ایف آئی اے نے صارم برنی کو گرفتارکر لیا

صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی، حکام

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انسانی اسمگلنگ کا الزام، ایف آئی اے نے صارم برنی کو گرفتارکر لیا
انسانی اسمگلنگ کا الزام، ایف آئی اے نے صارم برنی کو گرفتارکر لیا

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں سماجی کارکن صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کے مطابق صارم برنی کو امریکی حکومت کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ صارم برنی امریکا سے کراچی واپس آرہے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی۔ آج صارم برنی جیسے ہی امریکا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے، ایف آئی اے ٹیم نے انہیں گرفتار کیا۔

حکام نے بتایا کہ صارم برنی کو ایف ائی اے اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نے حراست میں لیا۔

تجارت

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,692.60، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,820.82 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 320.55 ریال، 22 قیراط ایک گرام 293.84 اور18 قیراط 240.41 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 280.48 ریال رہی۔

اسی طرح گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,692.60، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,820.82 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,077.26 ریال جبکہ ایک کلو گرام سونا 322,791 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، صوبائی وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت  نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے جب کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کل لاؤ لشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، ان کی نجی فورس نے کانچ کے ٹکڑے مارے جس سے 25 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، جلسےکی آڑمیں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے، اگر قانون ہاتھ میں کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ حالات خرابی کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور پر عائد ہوگی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کوبھی احتجاج کے نام پرسڑکیں اور چوراہے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا ہے۔جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی۔

واضح رہے کہ   حسن نصراللہ جمعے کی شب بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے،گزشتہ روز لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll