جی این این سوشل

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: یوگنڈا نے پاپوانیو گنی کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے جواب میں پاپوا نیو گنی نے 77 رنز بنائے تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ: یوگنڈا نے پاپوانیو گنی کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی 20 ورلڈ کپ: یوگنڈا نے پاپوانیو گنی کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

گیانا: یوگنڈا کے کھلاڑی ریاضت علی شاہ نے رنز کے تعاقب میں شاندار اننگز کھیل کر ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کے نویں میچ میں پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔

امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں کھیلے جارہے میچ میں یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے جواب میں پاپوا نیو گنی نے 77 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی ٹیم نے 18.2اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کرلیا۔

یوگنڈا کی ٹیم کی جانب سے ریاضت علی شاہ 33رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

خیال رہے کہ میگا ایونٹ میں یوگنڈا کی یہ پہلے فتح ہے اس سے قبل یوگنڈا کو قافغانستان کے ہاتھوں 125رنز سے شکست اٹھانا پڑی تھی جبکہ پاپوا نیو گنی کو آج کے میچ سے قبل ویسٹ اینڈیز نے 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

آج کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور عمان کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 5وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے۔

پاکستان

پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دے رہےہیں، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دے رہےہیں، پی آئی اے کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے تک ایرانی کی فضائی حدوداستعمال نہیں کی جائیں گی۔

پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے، کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں نادرن کوریڈور روٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈور سے یواے ای، بحرین ،دوحہ، سعودی عرب پرواز جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیے،ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکٹر ذاکر نائیک  کی  جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان  سے ملاقات

متاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے، اس موقع پر ان کے صاحبزادے  بھی ہمراہ تھے ۔

مولانا فضل الرحمان نے اعلیٰ سطح کےوفد کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کااستقبال کیا ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ  نے ہمارے  گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی، جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے ، کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں، عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد واتفاق مشترکہ ہدف ہے ،ڈاکٹرصاحب یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔

ڈاکٹرذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی،کل کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا،میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا،پھر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب اچھا پیشہ دعوت کا ہے،مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں،مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ میں اپنائیت محسوس کر رہا ہوں ۔

مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیے،ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا۔


ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی۔

اس موقع پر مولانا عبد الغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، مولانا امجد خان ،اسلم غوری ، مولانا عبدالواسع ، مولانا راشد سومرو بھی موجود تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سیالکوٹ ائیرپورٹ نے رن وے کی بحالی ریکارڈ مدت 13 دنوں میں اپنے وسائل پر مکمل کیا

 ریکارڈ وقت کے اندر یہ منصوبہ مکمل کرنا ادارے کی آپریشنل کارکردگی، صلاحیت اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ ائیرپورٹ نے رن وے کی بحالی ریکارڈ مدت 13 دنوں میں اپنے وسائل پر مکمل کیا

سیالکوٹ :  رواں سال سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نےمیں اپنی اہم ترین کامیابیوں و اہداف میں سے ایک نہایت اہم ترین منصوبہ جو رن وے کی بحالی کا تھا ریکارڈ مدت صرف 13 دنوں میں مکمل کیا۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کا رن وے 79,000 مربع فٹ پر محیط ہے۔ اس کی بروقت بحالی ایک ناقابل یقین کارنامہ ہے جس پر کئے جانے والے تمام تر اقدامات،  وسائل اور انتظامات سیال کے اپنے تھے۔ 

 ریکارڈ وقت کے اندر یہ منصوبہ مکمل کرنا ادارے کی آپریشنل کارکردگی، صلاحیت اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 
یہ سنگ میل سیال کے عملے اور انجینئرز  کے ٹیم ورک اور عزم کا ثبوت ہے جنہوں نے اس منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کیا۔ بحالی کی پیچیدگی اور اس کے وسیع پیمانے کے باوجود، پراجیکٹ پر تیزی سے عملدرآمد نے  بین الاقوامی معیار اور حفاظتی اصولوں کے عین مطابق فلائٹ آپریشن میں کم سے کم رکاوٹ کو یقینی بنایا۔

چیئرمین سیال، حسن علی بھٹی نے کہا، "اتنے مختصر مدت میں اتنے بڑے پیمانے پر بحالی کے منصوبے کو مکمل کرنا ہماری ٹیم کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔

سی ای او سیال، ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ) تنویر اشرف بھٹی نے کہا کہ "اس منصوبے کی بروقت تکمیل نے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے جو بین الاقوامی ہوابازی کے معیار پر پورا اترتا ہے، ایئر لائنز کے لیے ہموار آپریشنز اور ہمارے مسافروں کے لیے بہتر تجربہ کو یقینی بناتا ہے۔

رن وے کی بحالی کی کامیابی سے تکمیل سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں ایک اہم مثبت اور اہم حیثیت حاصل ہوئی، جس سے ہوائی اڈے کے آپریشنز کی حفاظت اور بھروسے کو یقینی بناتے ہوئے ہوائی ٹریفک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکتا ہے۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پاکستان میں ہوائی اڈوں کے انتظامات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بہترین کارکردگی کے نئے معیار قائم کرتے ہوئے مسلسل بہتری اور ترقی کے اپنے مشن پر گامزن ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll