پاکستان کو 150 تا 160 ووٹ حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ 5 تا 7 ووٹ کی مخالفت اور کچھ ممالک کی جانب سے ووٹ نہ ڈالنے کی صورتحال کا سامنا بھی ہوسکتا ہے


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست پر آجکو ہونے والے انتخابات میں پاکستان کیلئے امکانات روشن ہیں، پاکستان پہلے ہی ایشیائی ممالک کے گروپ سے متفقہ امیدوار کے طورپر حمایت حاصل کرچکا۔
اقوام متحدہ کے ماہر تجزیہ کاروں اور مبصرین کے مطابق کل جب اقوام متحدہ کی 193 رکن پر مشتمل جنرل اسمبلی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشستوں پر 2025ء تا 2027ء کیلئے خالی نشستوں پرانتخاب کریگی تو ایشیائی ممالک کیلئے خالی نشست پر پاکستان کے منتخب ہونے کے امکانات بہت روشن ہیں کیونکہ پاکستان پہلے ہی اس نشست کیلئے ایشیائی ممالک کے گروپ سے متفقہ امیدوار کے طورپر حمایت حاصل کرچکا ہے البتہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونے کے لئے جنرل اسمبلی میں ڈالے گئے ووٹوں کی دو تہائی اکثریت کی حمایت ضروری ہے جس کیلئے پاکستان کے سفارتکاروں نے سخت محنت کے ساتھ راہ ہموار کرنے کا کام کیا ہے۔
بعض ذرائع کے مطابق پاکستان کو 150 تا 160 ووٹ حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ 5 تا 7 ووٹ کی مخالفت اور کچھ ممالک کی جانب سے ووٹ نہ ڈالنے کی صورتحال کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔
پاکستانی سفیر نے غزہ کی صورتحال اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں موقف اور سفارتکاری کیلئے جو رول ادا کیا ہے اس کے باعث بھی بعض با اثر ممالک کی جانب سے اعلانیہ یا ’’خاموش‘‘ مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
افغانستان اور وینزویلا بعض تکنیکی وجوہات کے باعث فی الوقت ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہیں جبکہ بھارت اور روس کے بعض ہمنوا ممالک کی جانب سے پاکستان کو مخالفت کا سامنا بھی رہا ہے۔
2024 کے انتخابات کے لیے دستیاب 5 نشستیں، باقاعدہ تقسیم کے تحت، افریقی گروپ، ایشیا پیسیفک گروپ، لاطینی امریکی اور کیریبین گروپ، جب کہ 2 نشستیں مغربی یورپی اور دیگر گروپ (ڈبلیو ای او جی) کو دی جائیں گی، اس سال منتخب ہونے والے 5 نئے اراکین یکم جنوری 2025 کو اپنی نشستیں سنبھالیں گے اور 31 دسمبر 2026 تک کام کریں گے۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 8 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 5 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 5 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 6 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 5 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
