کھیل
ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان کی تین وکٹیں 26 رنز پر اڑ گئیں
پاکستان نے چار فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024 کےمیزبان امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی ٹیم کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس کے وقت بات کرتے ہوئے کہا کہ اس گراؤنڈ پرہدف کا تعاقب کرنا آسان ہے، مومنٹم ہمارے ساتھ ہے، جسے جاری رکھنے کی کوشش کریں گے، امریکا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے۔
واضح رہے کہ 11واں میچ ڈیلس میں کھیلا جا رہا ہے۔
امریکا کے خلاف پاکستان کو ابتدائی اوورز میں مشکلات درپیش ہیں۔ قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر پولین لوٹ گئے۔
محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
تجارت
پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی
انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے کے بعد تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہر دن نیا ریکارڈ قائم ، 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے کے بعد تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ تیزی کا رحجان برقرار ہے، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دنیا
اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد منظور
جنرل اسمبلی نے مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے قرارداد منظور کرلی۔
جنرل اسمبلی نے 8 کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے قرارداد منظورکرلی، امریکا اور اسرائیل نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 7 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے حق کو بھی تسلیم کیا جبکہ مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بین الاقوامی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ 1967 کی سرحدی تقسیم کے مطابق دو ریاستی حل کا مطلب ہے کہ دونوں ریاستیں ایک دوسرے کے ساتھ امن و امان کے ساتھ رہیں۔
اجلاس کے دوران جون 2025 میں نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں سفارتی کوششوں کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا گیا۔
کھیل
سرڈان بریڈ مین کی 77 سال پرانی ٹیسٹ بیگی گرین کیپ لاکھوں ڈالر میں نیلام
رقم پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے
سابق آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر سرڈان بریڈ مین کی 77 سال پرانی ٹیسٹ ‘بیگی گرین کیپ’ 3 لاکھ 90 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی کے مقامی نیلام گھر میں سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ کی نیلام ہوئی۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنجہانی سر ڈان بریڈمین نے یہ ٹیسٹ کیپ اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کے دوران پہنی تھی، جو 48-1947 میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی۔
بریڈمین نے اس سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 100 ویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی۔ انہوں نے 6 اننگز میں 715 رنز بنائے تھے جس میں 3 سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری شامل تھی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
دنیا 2 دن پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا