جی این این سوشل

جرم

بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھا، سی ٹی ڈی حکام

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی بنوں میں کی گئی جس میں عمر کے نام سے ایک دہشت گرد مارا گیا، اس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

پاکستان

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع

حکومت اورجماعت اسلامی کے وفود کمشنر آفس راولپنڈی پہنچ گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات شروع ، حکومت اورجماعت اسلامی کے وفود کمشنرآفس راولپنڈی پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ٹیم میں وفاقی وزراء عطاء تارڑ اور اویس لغاری ، طارق فضل چوہدری اور امیر مقام بھی شامل ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت بلوچ اور امیرالعظیم موجود ہیں،جماعت اسلامی کی کمیٹی میں سید فراست شاہ اورنصراللہ رندھاوا بھی شامل ہیں۔

کمشنر آفس پہنچنے پر وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو  میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے مذاکرات کے بعد تمام چیزوں سے آگاہ کیا جائے گا،ہماری جانب سے مذاکراتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اویس لغاری ملک میں موجود نہیں، وہ چین گئے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کریں گے، جماعت اسلامی کے بجلی سے متعلقہ معاملات ہیں،200 یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو پہلے ہی 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت سولر پراجیکٹس بھی شروع کر رہی ہے، ڈیزل اور تیل پر چلنے والے پلانٹس کو بند کیا جائے گا، سولر ٹیوب ویل لگنے سے بجلی کی کھپت میں کمی ہوگی۔۔ان اقدامات کا مقصد سستی اور معیاری بجلی پیدا کر کے بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ہیپا ٹا ئٹس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

یہ عنوان ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تیز اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیپا ٹا ئٹس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

ہیپاٹائٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔رواں سال کا عنوان '' یہ عمل کرنے کا وقت ہے،،رکھا گیا ہے۔

یہ عنوان ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تیز اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس سے متعلقہ بیماریوں سے ہرتیس سکینڈز میں ایک ہلاکت کے تشویشناک اعدادوشمار کے بعد عملی اقدامات کے اس مطالبے کو تقویت ملتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی کا دھر نا تیسرے روز میں داخل

جماعت اسلامی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکا کو ناشتہ فراہم کردیا گیا ہے بطور ناشتے میں نان اور چائے فراہم کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی کا دھر نا تیسرے روز  میں داخل

جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف راولپنڈی لیاقت باغ میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ بارش کے باعث کارکنان میٹرو اسٹیشن اور قریبی مساجد میں پناہ لینے پر مجبورہوگئے ہیں۔

جماعت اسلامی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکا کو ناشتہ فراہم کردیا گیا ہے بطور ناشتے میں نان اور چائے فراہم کی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ساڑھے گیارہ بجے پریس کانفرنس کریں گے، اس کے علاوہ جماعت اسلامی کی آج شام لیاقت باغ پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے، لیاقت باغ چوک پر جلسہ کیلئے اسٹیج کی تنصیب کا عمل جاری ہے، دھرنے کے شرکا مری روڈ اور لیاقت باغ کے اندر موجود ہیں۔

گزشتہ رات حکومتی مذاکراتی وفد کی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، اور دونوں  کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مزاکرات آج متوقع ہیں، جبکہ جماعت اسلامی نے مذاکرات کو گرفتار کارکنان کی رہائی سے مشروط کررکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll