اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ اتھارٹی سینٹر (این سی او سی ) کا کہنا ہے کہ 11جون سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کی واک اِن ویکسی نیشن شروع کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔اس اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسینیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی اجلاس میں ماس ویکسینیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں ۔این سی او سی کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کیلئے30 جون تک ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ماس ویکسی نیشن کیلئے سہ جہتی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے، تمام شہریوں کی جانب سے ولنٹیریلی ویکسینیشن حکمت عملی میں شامل ہیں، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں بطور فریضہ ویکسینیشن کی حکمت عملی بھی شامل ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ کاروبار کی بندش ایک روز کیلئےہو گی،انتظامیہ دن کا فیصلہ خود کرے گی، ویکسین کرانے والوں کے لیے اِن ڈور جم کھولنے کی جزوی منظوری دی گئی ہے۔ 50فیصد حاضری کی شرط ختم کر دی گئی،فیصلوں کا اطلاق 15جون سے ہو گا۔
این سی او سی کے مطابق سینمااور مزارات بدستور بند رہیں گے، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر 2 روزہ بندش اٹھا لی گئی ہے، ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی ۔11جون سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کی واک اِن ویکسی نیشن شروع کر دی جائے گی اور ویکسی نیشن سنٹر جمعہ کے بجائے اتوار کو بند رہیں گے۔ویکسی نیشن سنٹرزکی ٹائمنگ صبح 8سے رات 10بجے تک ہو گی۔

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 19 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 4 دن قبل
