لاہور : سیشن کورٹ لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی ریاست مخالف بیانات کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے جاوید لطیف کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دےدیا۔
عدالت نے لیگی رہنما جاوید لطیف کو دو دو لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
اس سے قبل لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیانات دینے کے مقدمے پر سماعت کی تھی۔ جاوید لطیف کچہری میں پیش ہوئے ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیاکہ کیا مقدمے کا چالان مکمل ہوگیا ہے، جس پر پراسکیوشن نے کہاکہ چالان پراسکیوشن میں جمع کرایا تھا جس پر اعترضات لگے تھے۔عدالت نے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع کردی تھی۔
رہنما نون لیگ جاوید لطیف کی آمد کے موقع پر ماڈل ٹاؤن کچہری کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے ۔
خیال رہے کہ 27 اپریل کو سیشن کورٹ لاہور نے متنازع بیان کےمعاملے پر مسلم لیگ ن رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا تھا ۔
یاد رہے جاوید لطیف کے خلاف تھانہ ٹاون شپ میں ریاست مخالف بیان بازی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ لیگی رہنما پر ریاست کے خلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا مقدمہ بنایا گیا۔مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا۔ درخواست میں کہا گیا کہ رکن قومی اسمبلی نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہزرہ سرائی کی۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ جاوید لطیف نے بیان دے کر ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی، میاں جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا، ایم این اے نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔ مقدمے میں 120، 120 بی، 153، 153 اے، 500 اور505 ون بی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
- 11 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی
- 14 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد ایگزیکٹو احکامات پر دستخط ، انتظامی امور کاباقاعدہ آغاز
- 2 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
- 12 گھنٹے قبل
افغان نائب وزیر خارجہ کا لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
- 12 گھنٹے قبل
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر شہروں میں ہلکی بارش متوقع
- 11 گھنٹے قبل
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا
- 12 گھنٹے قبل
بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، بلوچستان میں شدید برفباری اور سیلاب کی وارننگ
- ایک گھنٹہ قبل
عازمین حج کوہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم
- 12 گھنٹے قبل
صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل
آرمی چیف کی ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات
- 12 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک کی 2025میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی
- 9 گھنٹے قبل