پاکستان

عید الاضحٰی کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کچھ دیر میں ہوگا

محکمہ موسمیات کی بلڈنگ جبکہ زونل اجلاس دیگر صوبائی دارالخلافوں اور اسلام آباد میں نماز مغرب سے 30 منٹ قبل ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر جون 7 2024، 6:26 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عید الاضحٰی کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کچھ دیر میں ہوگا

 ذوالحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 7 جون بروزجمعہ مغرب کے بعد  ہو گا۔مرکزی اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کی بلڈنگ جبکہ زونل اجلاس دیگر صوبائی دارالخلافوں اور اسلام آباد میں نماز مغرب سے 30 منٹ قبل ہوں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے،حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 15 جون 2024 کو ہو گا۔سعودی سپریم کورٹ کے بیان میں کہاگیا  ہےکہ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق حج کا رکن اعظم9ذوالحجہ بروز  ہفتہ15 جون جبکہ عیدالاضحی بروز اتوار 16 جون کو ہوگی۔