جی این این سوشل

تجارت

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح عالمی منڈی میں ڈیزل چار ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پاکستان

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے دورہء سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی، دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے چھ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

اس دوران وزیرِ اعظم کی ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودیہ تعلقات کے مزید فروغ اور ان میں بڑی تبدیلی لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کی فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محسن نقوی کا  ورلڈ کپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایک کروڑروپے کا انعام

چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پورا سپورٹ کریں گے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا  ورلڈ کپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم  کو ایک کروڑروپے کا انعام

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنا مہمان بنایا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، تمام کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا مہمان بنایا اور اس موقع پر  ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ  آپ کی جیت پاکستان کی جیت ہے ، آپ نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے سے قوم کو خوشیاں ملی ہیں ، بلائنڈ کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ کا  چیک  بھی دیا ،چیئرمین   پی سی بی محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دی ۔

چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پورا سپورٹ کریں گے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، امید ہے کہ آپ فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ کا کہناتھا کہ  بلائنڈ کرکٹ ٹیم  کی بھرپور سپورٹ پر  چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

سینیٹر شبلی فراز نے 32 ایف آئی آرز میں نامزدگی اور عدالتی پیشیوں کے باعث جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما  شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں قائد خزب اختلاف سید شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے 32 ایف آئی آرز میں نامزدگی اور عدالتی پیشیوں کے باعث جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈران نے عدالتوں میں کیسز کے باعث جوڈیشل کمیشن سےاستعفیٰ دیا، سینٹر سید شبلی فراز نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کے باعث شبلی فراز اور عمرایوب کے فیصل آباد سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے، رپورٹس کے مطابق سینیٹ سے رکن جوڈیشل کمیشن کی نامزدگی کا فیصلہ کل کو ہوگا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے بھی گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔انہوں نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا تھا، جس میں کہا گیا تھاکہ یہ فیصلہ کافی غور و خوض کے بعد کیا ہے کیونکہ مجھے اپنے خلاف مقدمات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ درپیش قانونی چیلنجز کے سبب جوڈیشل کمیشن میں مؤثر طریقے سے خدمت انجام نہیں دے سکتا، میں سمجھتا ہوں کہ ادارے کے بہترین مفاد میں ہے کہ کسی ایسے فرد کو ممبر بنایا جائے جو توجہ کے ساتھ اس اہم کردار کو سنبھالے۔

انہوں نے لکھا کہ رکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان کو جوڈیشل کمیشن کی رکنیت کے لیے نامزد کیا جائے، میں پُرامید ہوں کہ ان کی قانونی ذہانت، دیانتداری اور لگن کمیشن کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہو گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll