بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے ہی کہتے تھے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، احمد خان بھچر


اکستان تحریک انصاف نے ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے پنجاب حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاکر پنجاب حکومت کی 100 دن کی کارکردگی کیا ہے؟ ہتک عزت بل ان کی 100 دن کی کارکردگی ہے۔ ہتک عزت بل پر بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے۔
احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ گندم نہ خریدنا، کسانوں کو معاشی طور پر نقصان پہنچانا پنجاب حکومت کی 100 دن کی کارکردگی ہے، سو دن میں انہوں نے کینسر ہسپتال کیلئے 30 ارب روپے کا اعلان کیا مگر 30 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے، 30 کروڑ کے فنڈز میں 5 کلومیٹر سڑک نہیں بنتی۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ صحت کارڈ اور کسان کارڈ ہمارے پراجیکٹس تھے، یہ ہمارے ہی منصوبے ہیں جن کو اپنے نام سے شو کر رہے ہیں، 100 دن میں انہوں نے مقدمات کے سوا کچھ نہیں کیا، ان کی 100 دن کی کارکردگی دیکھیں کیا ایک بھی اپنا منصوبہ شروع کیا؟ یہ ہسپتالوں میں ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن ہتک عزت قانون پر ان کا کیا کردار ہے؟ پیپلز پارٹی کے گورنر بیرون ملک چلے گئے، سپیکر قائم مقام گورنر بنا تو بل پر دستخط کر دیئے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے ہی کہتے تھے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، تحریک انصاف صحافیوں کے ساتھ ہے، ہتک عزت بل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسان کو زمین میں دھنسا دیا، حکومت نے کسان کارڈ کا نام نواز شریف کارڈ رکھ دیا، گندم کے معاملے پر ٹک ٹاکر حکومت فیل ہوگئی ہے، انہوں نے آئی جی پنجاب کو صرف پی ٹی آئی پر کارروائیوں کے لئے رکھا ہوا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پرامن جماعت ہے، ان کے 3 ماہ میں پچیس فیصد مہنگائی ہوئی ہے، یہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ وفاق سے مشروط کر رہے ہیں، مہنگائی کے اعتبار سے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ بہت کم ہے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 18 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 14 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 17 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 20 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago






