لوگ ان کیسز کی شکل میں مرگئے ہیں، سب بے گناہوں کو عام معافی ملنی چاہیے، سربراہ عوامی مسلم لیگ


سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ایک بار پھر گرفتار سیاسی کارکنوں کیلئے عام معافی کا مطالبہ کر دیا، لوگ ان کیسز کی شکل میں مرگئے ہیں، سب بے گناہوں کو عام معافی ملنی چاہیے۔
شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو روز جیلیں پھیرائی جا رہی ہیں، بے گناہ لوگوں کو عام معافی دیں۔معیشت کی تباہی اور فارم 45اور 47کی لڑائی گڑھے میں لے کر جائے گی، نہ یو اے ای سے نہ سعودی عرب سے اور نہ ہی چین سے پیسے ملے ہیں، ہمارے بہت سے قابل احترام دوست گئے تھے۔ ایک جمعہ بازار لگا ہے اور اس میں کوئی انہیں خیرات بھی نہیں دے رہا۔
انہوں نے کہا کہ جناب عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپیل کرتا ہوں ،بے گناہ لوگوں کو عام معافی دیں، یہ کہنے کو کیس ہوتا ہے، جب آدمی صبح کورٹ آکر شام کو گھر جاتا ہے تو لگ پتہ جاتا ہے، موجودہ حکومت کی حیثیت گنگو تیلی سے زیادہ نہیں ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ساری آئی ایل ایف کو سلام پیش کرتا ہوں، باقی لوگ کمپنی کی مشہوری کررہے ہیں، منی لانڈرنگ کے پیسوں سے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہوا، بینظیر شہید بہتر تھی جس نے پہلے مہینے ہی ہمیں 7 سال قید دے دی تھی، یحییٰ خان کا کورٹ مارشل اچھا تھا، جس نے ایک سال قید اور 20 کوڑے لگا دیے تھے، پی ٹی آئی کے ورکرز کے پاس دو ہزار روپے دینے کو نہیں ہیں۔
پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ آج افسوس کا دن ہے ،ہم نے ہارنا ہی تھا، یہ خواجہ سراؤں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے تو وہاں بھی ہارتے ، پاکستان میں لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 3 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 3 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago



