جب ہمارے شہداء کی یادگاروں کو جلا رہے تھے ان کی بے حرمتی کر رہے تھے تب ملک و قوم کا کوئی خیال کیوں نہیں آیا، صوبائی وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آج بھی باز نہیں آئی، یہ لوگ دوبارہ 9 مئی کی پلاننگ کررہے ہیں، 9 مئی کےملزمان اورشرپسندوں کواس طرح کے و اقعات پر کوئی شرمندگی نہیں ہےاور نہ ہی کبھی انہوں نےاعتراف کیا، جب ہمارے شہداء کی یادگاروں کو جلا رہے تھے ان کی بے حرمتی کر رہے تھے تب ملک و قوم کا کوئی خیال کیوں نہیں آیا۔
بیرسٹر سیف کے بیان پرجواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز کی محنت پر مقابلہ کریں زبان درازی نہ کریں، ثانحہ 9 مئی کے مرکزی ملزمان اور شرپسندوں کو سیاست کی اوڑھ میں چھپنے نہیں دیں گے۔
عظمیٰ بخاری نےمزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پوری پی ٹی آئی کے اعصاب پر سوارہو گی ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 9 مئی کے شرپسندوں کا ٹولہ اپنے گناہوں کا ملبہ مریم نوازپر مت ڈالے، مریم نواز کو بانی تحریک انصاف اور جعلی پیرنی کی فرمائش پر موت کی چکی میں قید رکھا گیا،
انہوں نے سب ہتھکنڈے آزمائے، مریم نواز نے بہادری سے مقابلہ کیا ۔
انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو مریم نواز نے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کا نہیں کہا تھا، اب اپنے تمام جرائم کو چھپانے کیلئے انسانی حقوق اور آئین کا کارڈ مت کھلیں۔

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 5 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 5 گھنٹے قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 5 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 دن قبل


