Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی پر مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست پر بڑی کارروائی

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب سے 12 جون تک جواب طلب کر لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 10 2024، 10:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی پر مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست پر بڑی کارروائی

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب سے 12 جون تک جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ پنجاب کابینہ نے کیا فیصلہ کیا ہے؟

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب سے 12 جون تک جواب طلب کر لیا۔

عمران خان نے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 24 مئی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف آرمی سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر مزید مقدمات کی منظوری دے دی تھی۔

Advertisement