Advertisement
پاکستان

عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سیشن کورٹ میں زیرالتواء سزا معطلی کی درخواست پرہائیکورٹ فیصلہ کرے، درخواست

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 11th 2024, 1:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

بشریٰ بی بی اور عمران خا ن کی درخواستیں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

عدت میں نکاح کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پراعتراضات عائد کررکھے ہیں لیکن اب عمران خا ن اور ان کی اہلیہ کی دونوں درخواستوں پر سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گئی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیشن کورٹ میں زیرالتواء سزا معطلی کی درخواست پرہائیکورٹ فیصلہ کرے، کیس واپس بھیج کرسیشن جج شاہ رخ ارجمند کومحفوظ فیصلہ سنانے کا حکم دیا جائے۔

عمران خان نے درخواست کی ہے کہ کیس واپس بھیج کرسیشن جج شاہ رخ ارجمند کومحفوظ فیصلہ سنانے کا حکم دیا جائے، دوسری صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ خود اپیل سن کر فیصلہ کرے۔

بشریٰ بی بی کی درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، خالد یوسف ایڈووکیٹ نے جبکہ عمران خان کی درخواست سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔

Advertisement