غیرقانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات تک قومی اسمبلی میں نئی بھرتیاں نہیں ہوں گی، ذرائع


اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آپریشن کلین اپ جاری ہے۔
رواں ماہ نئے اسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت دیگر پوسٹوں کے لیے ہونے والے ٹیسٹ انٹرویو منسوخ کردیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات تک قومی اسمبلی میں نئی بھرتیاں نہیں ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں اور سنگین بے ضابطگیوں پر سپیکر سردار ایاز صادق نے ایکشن لیتے ہوئے سپیشل سیکرٹری چوہدری مبارک کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔
اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری یاسین سلیمی معطل، چارج شیٹ کر دیا گیا جبکہ یاسین سلیمی نے بغیر کسی ٹریننگ اور ضابطے پورے کیے بغیر ترقی حاصل کی تھیں، غیر قانونی طور پر مستقل کیے جانے والے 17 افسران کو دوبارہ کنٹریکٹ پر کر دیا گیا اور ان افسران کے گریڈ کی تنزلی بھی کر دی گئی۔
مینیجربھرتی کیے جانے والے بعض افسران کی تنزلی کر کے انھیں ڈپٹی منیجر بنا دیا گیا اور سابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کے قریبی عزیز کی مستقل ملازمت بھی کنٹریکٹ میں تبدیل کردی گئی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری یاسین سلیمی کے پی ایس سمیع کی بھی تنزلی کر دی گئی ہے۔
کئی ملازمین کو بغیر دستاویزات اور تعلیمی اسناد کے بھرتی کیا گیا،صرف ان کی فائلز میں آفر لیٹر لگے ہوئے ہیں،سپیکر کا کوئی بھی دباؤ قبول کرنے سے انکار ،کئی افسران و ملازمین کو 6 ماہ بعد ہی کنٹریکٹ سے مستقل کیا گیا تھا۔
سپیکر نے ترقیوں کے عمل میں متاثرہ ملازمین کےلیے شکایات سیل بھی بنا دیا،متاثرہ ملازمین کو سیل میں شکایات کے اندراج کا حکم دیدیا گیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل




