- Home
- News
رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا
اقتصادی سروے میں معیشت کے اہم اعداد وشمار پیش کیے جائیں گے، اقتصادی سروے
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج شام کو ساڑھے 5 بجے پیش کریں گے۔
اقتصادی سروے میں معیشت میں بہتری کے آثار کو اجاگر کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی سروے میں معیشت کے اہم اعداد وشمار پیش کیے جائیں گے۔
رواں مالی سال اہم معاشی اعشاریوں کا ہدف حاصل نہیں ہوسکا، مالیاتی خسارہ ہدف سے تقریباً 20 فیصد زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سروے کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی ہدف سے 3.5 فیصد زائد رہی، مہنگائی کا ہدف 21 فیصد تھا،اوسطاً مہنگائی 24.5 فیصد ریکارڈ ہوئی، ٹیکس محصولات میں 30.8 فیصد، برآمدات 10.6 فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات میں 2.4 فیصد کمی ہوئی، بیرونی سرمایہ کاری میں 8.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
سروے میں کہا گیا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا،زرعی شعبے کی گروتھ 6.25 فیصد، صنعتوں کی گروتھ 1.21 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے نو ماہ قرضوں اور واجبات میں 4 ہزار 643 ارب کا اضافہ ہوا۔ جس سے قرضے اور واجبات سڑسٹھ ہزار پانچ سو چوبیس ارب روپے تک پہنچ گئے۔
سانحہ 9 مئی عمران خان کی سازش تھی، وفاقی وزیر اطلاعات
- 36 منٹ قبل
عالمی منڈی میں سونا مہنگا،پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
- 11 منٹ قبل
بدو بدی گانے سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بدو بدی 2بھی ریلیز کر دیا
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان کے شہریوں کی سلامتی کے لیےافغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا، ترجمان دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا
- 19 منٹ قبل
مریم نواز کی کرسمس پر بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر انتظامیہ اور پولیس کو شاباش
- 2 گھنٹے قبل