پاکستان

بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کر دیا، مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Jun 11th 2024, 1:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں وزیر داخلہ نے بڑا اقدام اٹھائے ہوئے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کر دیا، مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا، ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ ہوں گے اور دوبارہ تجدید بھی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آوائل میں پاسپورٹ کے نظام میں شفافیت کے لیے ایک نئی پاسپورٹ اتھارٹی (پاکستان امیگریشن، پاسپورٹ اینڈ ویزا اتھارٹی) کے قیام کی تجویز وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی تھی۔