عیدالاضحی پر لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، لیسکو نے فیصلہ کر لیا
لیسکو نے عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا
لیسکو نے عیدالاضحی پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا، چھٹیوں کے دوران لیسکو کے اعلیٰ افسران کنٹرول روم میں فرائض سرانجام دیں گے۔
عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران تمام شکایت سنٹرز بھی فعال رہیں گے جبکہ لیسکو کی تمام سب ڈویژنز میں بھی لائن سٹاف موجود رہے گا، چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی پر موجود تمام فیلڈ سٹاف کو موبائل فون آن رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
حکام کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری سامان تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی جبکہ تمام سب ڈویژنز میں اضافی ٹرانسفارمرز اور دیگر ضروری سامان موجود رہے گا۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ہدایت کی ہے کہ عید کے لیے اضافی ٹرانسفارمر، ٹرالی اور گاڑیوں کا بندوبست کیا جائے۔
شفت علی خان وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر
- 2 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- 3 گھنٹے قبل
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- 4 گھنٹے قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 2 گھنٹے قبل
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل